Connect with us

تجارت

ملک بھر میں سیمنٹ بوری کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کمی ریکارڈ کی گئی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کمی ریکارڈ کی گئی

Published

on

Photo: Shutterstock

لاہور(کامرس رپورٹر )ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کمی ریکارڈ کی گئی۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 18 جنوری کو ختم ہونیوالے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1232 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 0.53 فیصد کم ہے جبکہ  جنوبی علاقوں میں فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1188روپے رہی جو گرشتہ ہفتے کے مقابلے میں 0.27 فیصد کم ہے۔

news

حکومت نے ٹی بلز اور پی آئی بیز کی نیلامی سے 1,220 ارب روپے کا قرض حاصل کر لیا

Published

on

پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز

حکومت پاکستان نے ٹریژری بلز (ٹی بلز) اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز (پی آئی بیز) کی نیلامی کے ذریعے 1220 ارب روپے کا قرض حاصل کر لیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق، حکومت کو ٹی بلز کے لیے 1730 ارب روپے اور پی آئی بیز کے لیے 1592 ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئیں، جو سرمایہ کاروں کی سرکاری سکیورٹیز میں غیرمعمولی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔

حکومت نے ٹی بلز میں 850 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 965 ارب روپے حاصل کیے، جبکہ پی آئی بیز میں 400 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں صرف 261 ارب روپے ہی جمع کیے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کی یہ ترجیح نجی شعبے کی قرض تک رسائی کو محدود کر رہی ہے، جس سے معاشی سرگرمیوں میں سست روی کا خدشہ ہے۔

منافع کی شرح میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی، البتہ ایک ماہ کے ٹی بلز پر کٹ آف ریٹ معمولی کمی سے 12.32 فیصد ہو گیا۔

یہ صورتِ حال معیشت کی بحالی کے لیے ایک چیلنج کے طور پر دیکھی جا رہی ہے، کیونکہ نجی شعبے کو قرضوں میں کمی کے باعث صنعتی و کاروباری ترقی متاثر ہو سکتی ہے۔

جاری رکھیں

news

ندیم افضل چن کا انتباہ: گندم کی قیمت پیزے کے برابر، بحران کا خدشہ

Published

on

گندم کے ممکنہ بحران

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے گندم کے ممکنہ بحران پر خبردار کرتے ہوئے حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے گفتگو میں کہا کہ آج کل سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے کہ ایک من گندم کی قیمت ایک پیزے کے برابر ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث کسان کی گندم کوئی خریدنے کو تیار نہیں، گندم کی قیمت دو ہزار روپے تک گر چکی ہے، اگر یہی صورتحال رہی تو کسان گندم لگانا چھوڑ دے گا، اور اگر کسان گندم نہ لگائے تو پھر ملک کو دو سے تین کھرب روپے مالیت کی گندم بیرونِ ملک سے منگوانا پڑے گی۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ و بین الصوبائی رابطہ مزمل اسلم نے بھی گندم کی قیمتوں، ملکی شرح نمو اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی فی من قیمت میں 100 روپے کی کمی سے ملک بھر کے کسانوں کو مجموعی طور پر 75 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے، جس میں صرف پنجاب کے کسانوں کا حصہ 50 ارب روپے ہے۔

مزمل اسلم نے مزید کہا کہ موجودہ نرخوں کے تحت کسانوں کو فی من 1200 روپے کا نقصان ہو رہا ہے، جس کے باعث پنجاب کے کسانوں کو 600 ارب جبکہ باقی ملک کے کسانوں کو 300 ارب روپے کا مجموعی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ نقصان تقریباً 3.2 ارب ڈالر کے برابر ہے، جو اگر مقامی کسانوں کو نہ ملا تو گندم درآمد کر کے یہی رقم غیر ملکی کسانوں کو ادا کرنا پڑے گی۔

انہوں نے ملکی معیشت کے دیگر شعبوں پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ رواں مالی سال میں ملکی شرح نمو 2.5 سے 3.0 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جو کہ مقرر کردہ 4 فیصد ہدف سے کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے آٹھ ماہ میں صنعتی پیداوار میں 1.9 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ مارچ میں صنعتی پیداوار میں منفی 5.9 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ ملکی زراعت اس وقت اپنی تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہی ہے حالانکہ کسی قدرتی آفت کا سامنا بھی نہیں ہے۔

مزمل اسلم اور ندیم افضل چن دونوں نے حکومت سے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کسانوں کو ریلیف دیا جا سکے، اور ملک کو خوراک کے بحران سے بچایا جا سکے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~