سیاست
عوام کو پتا ہے کس نے کام اور کس نے انتقام لیا، نااہلی کا اثر سب نے دیکھا اور بھگتا، مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صد ر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کو رلانے کی خواہش رکھنے والوں کی وجہ سے آج پورا پاکستان رو رہا ہ
لاہور( خصوصی نمائندہ ، ایجنسیاں)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صد ر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کو رلانے کی خواہش رکھنے والوں کی وجہ سے آج پورا پاکستان رو رہا ہے، عوام کو پتا ہے کس نے کام اور کس نے انتقام لیا، نااہلی کا اثر سب نے دیکھا اور بھگتا،8 فروری کو ووٹ صرف نوازشریف اور شیر کو ملے گا، ہر طرف شیر کی آواز ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں این اے 119 میں انتخابی مہم ٹیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علاوہ ازیں قومی اسمبلی کے لاہور سے حلقہ این اے 119 کی نشست پر پی ٹی آئی امیدوار مسلم لیگ (ن) کی مریم نواز شریف کے حق میں دستبردار ہوگئے۔پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر مہر محمد وسیم اپنے ہزاروں کارکنوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔ دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نواز شریف سمیت ساری لیگی قیادت سے انتقام لیا،جھوٹے مقدمات پر جیلوں میں رکھا، ایک پائی کرپشن ثابت نہ ہوئی، 8 فروری کو انتخاب عوام کی تقدیر کا فیصلہ کریگا، ہم نے ملک کو بحران سے بچانے کیلئے اپنی سیاست داؤ پر لگائی۔مریم نواز نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں این اے 119 میں انتخابی مہم ٹیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این اے 119 کو کبھی نہیں چھوڑوں گی، اس حلقہ میں رہنے والے ہر فرد اور گھرانے کی ترقی میری ذمہ داری ہے، چھ سال ظلم وجبر کے دور میں آپ نے میرا ساتھ دیا، عاجزی سے کہتی ہوں کہ ملک وقوم کی خدمت کی ایک نئی تاریخ رقم کرنی ہے۔ اس موقع پر سینیٹر پرویز رشید، علی پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر ، ملک وحید اور دیگر عہدیدار وں کے علاوہ کارکنوں اور خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی۔مریم نواز نے کہاکہ 25 جنوری کو حلقہ این اے 119 میں آپ سے ملنے آئوں گی، ہر کارکن نواز شریف اور مریم نوازشریف ہے، میں اپنے آپ کو لیڈر نہیں سمجھتی ہوں، عوام کی خدمت کے لئے نکلی ہوں، ہر گھر کا دروازہ کھٹکھٹانا چاہتی ہوں، آپ سب میری ذمہ داری ہیں، نوازشریف کا ترقی کا پیغام ہر گھر تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس جماعت میں اتنے شیر اور شیرنیاں ہوں، اسے کوئی فتح سے نہیں روک سکتا، اللہ تعالی مسلم لیگ (ن) 8 فروری کو ملک گیر فتح عطا فرمائے۔ علاوہ ازیں سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نواز شریف سمیت ساری لیگی قیادت سے انتقام لیا،جھوٹے مقدمات پر جیلوں میں رکھا،ایک پائی کرپشن ثابت نہ ہوئی۔لاہور این اے 118 میں انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پرورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی نے ملک کا دھڑن تختہ کردیا تھا ہم نےاپنی سیاست کو داؤ پر لگا کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اس کیلئے شہباز شریف نے دن رات محنت کی اگر ایسا نہ ہوتا تو ایسا نہ ہوتا تو پٹرول ایک ہزار روپے لیٹر ہوتا راشن کارڈ بنتے، روٹی کیلئے گھر گھر لڑائی ہوتی۔ حالات اب یہ ہیں کہ گیس اور بجلی کے بل نے ہر گھر میں پریشانی کا سماں پیدا کیا ہوا ہے۔ حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ 8 فروری کا دن شیر کی فتح کا سورج طلوع ہوگا۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ کسان کو مضبوط کرنا ہے تب ہی پاکستان خوشحال ہوگا حکومت آئی تو دیامر بھاشا ڈیم مکمل کرکے تحفہ دینگے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ 2 سال جھوٹے مقدمے میں جیل میں رکھا گیا عدالت میں نیازی ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرکے دم لیں گے۔ دریں اثناء قومی اسمبلی کے لاہور سے حلقہ این اے 119 کی نشست پر پی ٹی آئی امیدوار مسلم لیگ (ن) کی مریم نواز شریف کے حق میں دستبردار ہوگئے۔ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر مہر محمد وسیم اور ان کے ساتھیوں نے حلقے میں مریم نواز شریف کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ مہر محمد وسیم نے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف سے ملاقات کی جس میں سینیٹر پرویز رشید، مریم اورنگزیب، علی پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ہر محمد وسیم اور ان کے ساتھی 25 جنوری کو جلسے میں باضابطہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کریں گے جبکہ مریم نواز شریف بھی 25 جنوری کو جلسے میں شرکت کریں گی۔
news
توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کی ضمانت منظور
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض یہ ضمانت منظور کی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کے دوران ایف آئی اے کے الزامات کا جائزہ لیا اور کیس کے مختلف پہلوؤں پر سوالات اٹھائے۔ عمران خان کے وکیل، بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے مؤکل پر جعلی رسیدوں اور ذاتی مفاد کے لیے اثر و رسوخ استعمال کرنے کا الزام ہے، لیکن استغاثہ نے کسی واضح جرم یا مرکزی ملزم کی نشاندہی نہیں کی۔
ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ جیولری سیٹ توشہ خانہ میں جمع نہیں کرایا گیا، جس سے ریاست کو نقصان ہوا۔ اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ جیولری سیٹ کا تخمینہ کس طرح لگایا گیا اور کسٹمز افسران کے خلاف کیا کارروائی کی گئی؟
عدالت نے کہا کہ پچھلی حکومت توشہ خانہ کی تفصیلات خفیہ رکھتی تھی، لیکن اب ان معاملات پر شفافیت ضروری ہے۔ دوران سماعت، ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کی عدالت میں پیش نہ ہونے کا معاملہ بھی اٹھایا۔
وقفے کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور ان کی رہائی کا حکم دیا
news
ڈائلیسز مریضوں کے فنڈز میں 10 لاکھ کا اضافہ: ایڈز پھیلنے کے واقعہ پر رپورٹ طلب، وزیراعلی پنجاب
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان میں گردوں کے امراض میں مبتلا افراد کا ڈائلیسز کروانے والے مریضوں میں ایڈز پھیلنے کے واقعہ پر از خود نوٹس لیتے ہوئے 24 گھنٹے کے اندر رپورٹ طلب کر لی ہے
مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں ہیلتھ پروگرام اور دیگر پروجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
انہوں نے اجلاس کے دوران ملک میں پہلے چیف منسٹر ڈائلسز پروگرام کارڈ کی منظوری دی اور ڈائلیسز کروانے والے مریضوں کے علاج کے لیے فنڈز کو 10 لاکھ تک بڑھا دیا جن میں سے ساڑھے آٹھ لاکھ امراض گردہ میں مبتلا مریضوں کے ڈائلیسز کے لیے جبکہ ڈیڑھ لاکھ ٹیسٹ کے لیے مخصوص کیا گیا
انہوں نے عملہ کو ہدایت کی کہ ڈائلسز کے مریضوں کے لیے مفت ادویات اور ٹیسٹ کو یقینی بنایا جائے اور اس مرض میں مبتلا افراد کا ڈائلسز ہر صورت جاری رکھا جائے دوران اجلاس انہوں نے پنجاب کے اندر مزید ڈائلسز یونٹ قائم کرنے پر اتفاق رائے کرتے ہوئے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو ڈائلسز سینٹر میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی
انہوں نے ڈائلیسز کروانے والے مریضوں میں ایڈز کے پھیلاؤ کو افسوسناک بلکہ شرمناک قرار دیا
اجلاس میں وزیراعلی کو پنجاب سے دیگر صوبوں میں مفت ادویات کی منتقلی کے حوالے سے بھی اگاہ کیا گیا نیز نواز شریف کینسر ہسپتال پر پیش رفت کی رپورٹ بھی پیش کی گئی جس پر انہوں نے ہسپتال کا ہیڈ مقرر کرنے کی ہدایت کی انہوں نے پی آئی سی ٹو کو سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دل کے امراض کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی الات اور ادویات فراہم کی جائیں ڈاکٹرز کی جدید ترین ٹریننگ کروائی جائے اور اس کے لیے بہترین ٹرینرز تعینات کیے جائیں
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں