Connect with us

انٹرنیشنل

راہول گاندھی ہندوستان کی لوک سبھا میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف پڑھ رہے ہیں۔

راہول گاندھی کا حضرت محمد مصطفیٰؐ پر درود ،بی جے پی سیخ پا ہوگئی

Published

on

بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے لوک سبھا سے خطاب کرتے ہوئے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ ﷺپر درود پڑھ لیا۔
حضور اکرم ﷺ پر درود بھیجتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ تمام عظیم ہستیوں نے عدم تشدد کی بات کی، خوف کو ختم کرنے کی بات کی اور کہا کہ مت ڈرو۔اپنے خطاب میں راہول گاندھی نے کہا کہ بی جے پی رہنما نفرت، خوف اور تشدد پھیلا رہے ہیں، بی جے پی کے لیڈر ہندو ہونے کا دعویٰ تو کرتے ہیں مگر ساتھ ہی نفرت پھیلاتے ہیں۔

راہول گاندھی کے بیان پر بی جے پی سیخ پا ہوگئی اور وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے پورے ہندو معاشرے پر تشدد کا الزام لگایا ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی سے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ جواب میں راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی اور آر ایس ایس پورا ہندو سماج نہیں ہے۔ بی جے پی ہر وقت خوف پھیلا رہی ہے اور تشدد اور نفرت کو فروغ دے رہی ہے۔

news

وائٹ ہاؤس چیف آف اسٹاف سوزی وائلز کا طویل سیاسی تجربہ

Published

on

منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس چیف آف سٹاف کے طور پر منتخب ہونے والی سوزی وائلز عرصہ دراز سے سیاست میں ہیں ان کے پاس کئی دہائیوں کا تجربہ ہے
سوزی والز نے 70 کی دہائی میں نیویارک کے نمائندے جیک کیمپ کے واشنگٹن آفس میں کام کیا ہے بعد ازاں رونالڈ ریگن کی انتخابی مہم میں ان کے وائٹ ہاؤس میں بطور شیڈیولر کام کیا بعد میں یہ فلوریڈا چلی گئیں جہاں انہوں نے جیکسن ول کے دو میئرز کو مشورہ دیا اور ریپبلی ٹیلی فولر کے لیے کام کیا فلوریڈا کی خشک سیاست میں ریاست گیر مہم شروع کی جہاں بزنس مین رک سکاٹ کو گورنر کا عہدہ جیتنے میں مدد کرنے کا سہرا بھی ان کے سر جاتا ہے
یوٹاہ کی گورنر جون ہینٹسمین کی 2012 کے صدارتی مہم کو مختصرا سنبھالنے کے بعد انہوں نے فلوریڈا میں ٹرمپ کی 2016 کی مہم میں حصہ لیا
دو سال بعد وائلز نے رون ڈی سینٹس کو فلوریڈا کا گورنر منتخب ہونے میں مدد کی لیکن دونوں میں خلا پیدا ہو گیا نتیجے کے طور پر ڈی سینٹس نے ٹرم کی 2020 کی مہم پر زور دیا کہ وہ اس حکومت عملی کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کریں جب وہ دوبارہ اس وقت کے صدر کی ریاستی مہم چلا رہی تھیں
بالاخر ڈی سینٹس کے
خلاف ٹرمپ کی بنیادی مہم کی قیادت کی اور فلوریڈا کے گورنر کو شکست دے دی
ٹرمپ کی تیسری مہم میں ان کے ساتھ شامل ہونے کے بعد وائلز ان چند اعلیٰ عہدے داروں میں شامل ہو گئیں جو ٹرمپ کی پوری مہم کو زندہ رکھتے ہیں اور اب وائلز اس ٹیم کا حصہ ہیں

جاری رکھیں

news

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی وائلز کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف سٹاف مقرر کر دیا ہے

Published

on

غیر ملکی ذرائع کے مطابق سوزی وائلز ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران بطور مینیجر اپنی خدمات سر انجام دے رہی تھیں 67 سالہ سوزی وائلز امریکی تاریخ میں اس عہدے پر منتخب ہونے والی پہلی خاتون ہیں میڈیا ذرائع کے مطابق سوزی وائلز مشہور فٹ بال پلیئر اور سپورٹس کاسٹر پیٹ سمرال کی بیٹی ہیں
انتخاب میں کامیابی کے دو دن بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ اعلان کیا کہ سوزی وائلز نے امریکی تاریخ کی سب سے بڑی سیاسی فتوحات میں سے ایک فتح کو حاصل کرنے میں میری مدد کی ہے وہ میری 2016 اور 2020 دونوں کی کامیاب مہمات کابھی لازمی حصہ رہی تھیں
انہوں نے کہا کہ سوزی وائلز ایک مشہور سمجھدار ہوشیار اور مضبوط اعصاب کی مالک ہیں عالمی سطح پر بھی یہ تعریف اور احترام کے لائق ہیں

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~