Connect with us

خاص رپورٹ

حکومت پنجاب نے محرم کے دوران مجالس کے لیے ایس او پیز جاری کر دیے۔

محرم الحرام،پنجاب بھر میں دفعہ144نافذ،فوج،رینجرز تعینات ہونگے

Published

on

حکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے لئے سکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔محرم الحرام کے لئے سکیورٹی انتظامات بارے محکمہ داخلہ پنجاب میں اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے کی، انہوں نے صوبہ بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی۔ محرم الحرام کے دوران پنجاب میں 37376 مجالس ہونگی اور اس سب کے لئے سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا، صوبہ بھر میں محرم الحرام کے 10426 جلوس نکالے جائیں گے، طے شدہ روٹس اور مقامات کے علاوہ کسی اور مقام پر جلوس، مجلس کی اجازت نہیں ہوگی۔اجلاس میں اشتعال انگیزی کے خطرے کے پیشِ نظر 1200افراد کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی، محرم الحرام میں پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ ہو گی جبکہ صوبے میں 502مقامات کو حساس قرار دیا گیا، فوج اور رینجرز بھی تعینات ہوں گے۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہا کہ تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے اضلاع میں امن کمیٹیوں کو متحرک کیا جائے، تمام مجالس اور جلوسوں کی مکمل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے، سوشل میڈیا پر بھی نفرت انگیزی کی اجازت نہیں، خلاف ورزی پر سخت ایکشن ہو گا۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہاکہ خلاف قانون لاؤڈ سپیکر کے استعمال کی اجازت نہیں ہو گی۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

کوئٹہ ڈبل روڈ دھماکہ: 2 جاں بحق، 17 زخمی

Published

on

بنوں کینٹ دھماکہ

وئٹہ میں ڈبل روڈ پر واقعہ بڑیچ مارکیٹ کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 17افرار زخمی ہوگئے، دھماکہ سڑک کنارے ہوا اس وقت ہوا جب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا،بتایاگیا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب ڈبل روڈ پر پولیس موبائل وہاں سے گزر رہی تھی۔
بم دھماکے کے ساتھ پولیس کی گاڑی کو شدید نقصان اور قریب ہی موجود موٹرسائیکل میں آگ بھڑک اٹھی۔دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں لگایا گیا تھا۔ انسداد دھماکے خیز موادrophy فنس برقرار بھی کیا گیا ہے کہ زخمیوں میں 4 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت معلوم کر رہے ہیں، جائے وقوع پر کھڑی موٹر سائیکل میں آگ لگ گئی۔

بلوچستان حکومت نے ڈبل روڈ پر مارکیٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے۔

ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کاکہناہے کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنائیں گے۔ واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔سیکورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا ہے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے علاقے گوادر میں بس میں سوار 6 مسافر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔
نامعلوم مسلح افراد نے بس میں سوار مسافروں کا اتار کر ان پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی علاج کے دوران دم توڑ دیاتھا۔ بتایا گیا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ گوادر کے علاقے کلمت میں پیش آیا تھا جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے گوادر سے کراچی جانے والے مسافروں پر فائرنگ کی تھی۔نامعلوم حملہ آوروں نے 6 افراد کو اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا تھا جن میں 5 افراد موقع پر دم توڑ گئے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق شخص گوادر سے کراچی جارہے تھے۔جاں بحق شخص کی تعلق بلکلی ملتان سے ہے۔مسلح افراد نے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد مسافروں پر ایک ایک کر کے قتل کر دیا تھا۔پولیس نے علاقے کو گھیرا میں لیکر دہشتگردوں پر علاقے میں آپریشن شروع کر دیا تھا۔قبل ازیں بھی بلوچستان کے علاقے منگچر میں بھی نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے تیزاب لگے ہوئے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 4 مزدور جاں بحق ہوگئے تھے۔

جاری رکھیں

news

وزیراعظم اور صدر کی گوادر حملے کی شدید مذمت، دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے کا عزم

Published

on

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر بلوچستان کے امن و ترقی کے دشمن ہیں۔ انہوں نے صدر مملکت اور وزیراعظم کی جانب سے گوادر کے علاقے کلمت میں مسافروں پر فائرنگ کے واقعے کی سختی سے مذمت کی۔ وزیراعظم نے اس واقعے میں 6 افراد کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تاکہ ذمہ داروں کا پتہ لگایا جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بے گناہ لوگوں کا قتل کرنے والے دہشتگردوں کو سخت سزا دی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ شرپسند عناصر کی معصوم لوگوں کے خلاف بزدلانہ کارروائیاں ان کی حیوانیت کی عکاسی کرتی ہیں، اور ہم ان کے ملک دشمن عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکاروں کی کوششوں کی تعریف کی، جو دن رات ملک دشمن عناصر کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ اس دوران، صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی بلوچستان کے علاقے گوادر میں ہونے والے واقعے کی مذمت کی۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~