Connect with us

خاص رپورٹ

حکومت پنجاب نے محرم کے دوران مجالس کے لیے ایس او پیز جاری کر دیے۔

محرم الحرام،پنجاب بھر میں دفعہ144نافذ،فوج،رینجرز تعینات ہونگے

Published

on

حکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے لئے سکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔محرم الحرام کے لئے سکیورٹی انتظامات بارے محکمہ داخلہ پنجاب میں اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے کی، انہوں نے صوبہ بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی۔ محرم الحرام کے دوران پنجاب میں 37376 مجالس ہونگی اور اس سب کے لئے سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا، صوبہ بھر میں محرم الحرام کے 10426 جلوس نکالے جائیں گے، طے شدہ روٹس اور مقامات کے علاوہ کسی اور مقام پر جلوس، مجلس کی اجازت نہیں ہوگی۔اجلاس میں اشتعال انگیزی کے خطرے کے پیشِ نظر 1200افراد کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی، محرم الحرام میں پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ ہو گی جبکہ صوبے میں 502مقامات کو حساس قرار دیا گیا، فوج اور رینجرز بھی تعینات ہوں گے۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہا کہ تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے اضلاع میں امن کمیٹیوں کو متحرک کیا جائے، تمام مجالس اور جلوسوں کی مکمل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے، سوشل میڈیا پر بھی نفرت انگیزی کی اجازت نہیں، خلاف ورزی پر سخت ایکشن ہو گا۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہاکہ خلاف قانون لاؤڈ سپیکر کے استعمال کی اجازت نہیں ہو گی۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

آئندہ پانچ سال میں آئی ٹی برامدات 25 ارب ڈالر تک پہنچانے کا منصوبہ پیش، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی

Published

on

وزیر اعظم شہباز شریف کو آئندہ پانچ سال میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کو 25 ارب ڈالر تک پہنچانے کے لیے ایک جامع منصوبہ پیش کیا گیا ہے۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے پیش کیے گئے اس منصوبے میں آئی ٹی کے مختلف شعبوں میں اصلاحات پر زور دیا گیا ہے۔ اجلاس میں 25 ارب ڈالر کے برآمدات کے ہدف کے لیے مختلف شعبوں کی منصوبہ بندی کی گئی، جس میں آئی ٹی برآمدات سے 15 ارب ڈالر، ٹیلی کام سے ایک ارب ڈالر، اور ڈیجیٹلائزیشن سے 10 ارب ڈالر کا ہدف شامل ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے پاس باصلاحیت افرادی قوت اور وسائل کی کمی نہیں ہے، اور ان وسائل کا بہتر استعمال کرکے پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 25 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں۔ وزیراعظم نے آئی ٹی شعبے میں مجوزہ اصلاحات کو سراہا اور ان کی کامیابی کے لیے اقدامات کی نگرانی کا عہد کیا۔

پاکستان کی عالمی ای گورننس رینکنگ میں 14 درجے کی بہتری، 2500 نئی آئی ٹی کمپنیوں کی رجسٹریشن، اور آئی ٹی رینکنگ کا 79 سے 40 تک پہنچنا اس ترقی کی مثالیں ہیں۔ وزیراعظم نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو ہدایت دی کہ وہ پاکستانی نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم اور ہنر کی فراہمی کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کرے۔

وزیراعظم نے خلیجی ممالک میں پاکستانی آئی ٹی پروفیشنلز کی بڑھتی ہوئی طلب پر بھی زور دیا اور ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں، فری لانسرز اور نوجوان آئی ٹی پروفیشنلز کو ترسیلات زر کے لیے بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک منصوبہ بھی پیش کیا گیا۔

اس اجلاس میں وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احسن اقبال چیمہ، اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔

جاری رکھیں

news

عمران خان کی رہائی کا تحریری حکم نامہ جاری، عدالت

Published

on

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے حوالے سے تازہ ترین اپڈیٹ یہ ہے کہ عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں ان کی رہائی کی روبکار جاری کر دی ہے۔ اسپیشل جج سینٹرل، شاہ رخ ارجمند کی جانب سے جاری ہونے والی اس روبکار میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی ضمانت ہائیکورٹ سے منظور ہو چکی ہے اور وہ کسی دیگر مقدمے میں مطلوب نہیں ہیں، اس لئے انہیں فوری طور پر رہائی دی جائے۔

یہ فیصلہ اس وقت آیا جب دو روز قبل اسپیشل سینٹرل جج شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کی تھی۔ اس کیس میں ضمانت کے بعد عمران خان کے لیے رہائی کی مزید قانونی کارروائیاں مکمل کی گئی ہیں، اور 10 لاکھ روپے کے دو مچلکے طارق نون اور راجہ غلام سجاد کی جانب سے جمع کرائے گئے ہیں، جن کے بعد عدالت نے رہائی کا تحریری حکمنامہ جاری کیا۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~