Connect with us

خاص رپورٹ

حکومت پنجاب نے محرم کے دوران مجالس کے لیے ایس او پیز جاری کر دیے۔

محرم الحرام،پنجاب بھر میں دفعہ144نافذ،فوج،رینجرز تعینات ہونگے

Published

on

حکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے لئے سکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔محرم الحرام کے لئے سکیورٹی انتظامات بارے محکمہ داخلہ پنجاب میں اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے کی، انہوں نے صوبہ بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی۔ محرم الحرام کے دوران پنجاب میں 37376 مجالس ہونگی اور اس سب کے لئے سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا، صوبہ بھر میں محرم الحرام کے 10426 جلوس نکالے جائیں گے، طے شدہ روٹس اور مقامات کے علاوہ کسی اور مقام پر جلوس، مجلس کی اجازت نہیں ہوگی۔اجلاس میں اشتعال انگیزی کے خطرے کے پیشِ نظر 1200افراد کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی، محرم الحرام میں پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ ہو گی جبکہ صوبے میں 502مقامات کو حساس قرار دیا گیا، فوج اور رینجرز بھی تعینات ہوں گے۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہا کہ تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے اضلاع میں امن کمیٹیوں کو متحرک کیا جائے، تمام مجالس اور جلوسوں کی مکمل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے، سوشل میڈیا پر بھی نفرت انگیزی کی اجازت نہیں، خلاف ورزی پر سخت ایکشن ہو گا۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہاکہ خلاف قانون لاؤڈ سپیکر کے استعمال کی اجازت نہیں ہو گی۔

news

سپریم کورٹ: فوجی عدالتوں کے ٹرائل پر ججز کے سخت ریمارکس، انصاف و اپیل کے حق پر سوالات

Published

on

سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی نے اٹارنی جنرل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کے خلاف کیس کی سماعت جاری ہے۔ اس کیس کی سماعت جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ کر رہا ہے، جس میں جسٹس حسن اظہر، جسٹس نعیم اختر، اور جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی، اور جسٹس محمد علی بھی اس بینچ کا حصہ ہیں۔

آج کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منصور اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ “ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مجھے بتایا کہ عدالت نے مجھے طلب کیا تھا۔ جب کورٹ مارشل ٹرائل ہوتا ہے تو اس کا پورا طریقہ کار ہوتا ہے، ملٹری ٹرائل کا مکمل ریکارڈ عدالت کے پاس ہے۔ اگر کسی کو سزائے موت دی جاتی ہے تو اس پر عمل اس وقت تک نہیں ہوتا جب تک اپیل کا فیصلہ نہ ہو جائے۔”

جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ “آئین میں بنیادی حقوق موجود ہیں اور ہمارے سامنے اس وقت یہی مسئلہ ہے۔ ہم اپیل کی بات اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ یہ بنیادی حق ہے۔” اس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ “خواجہ حارث جب اپنے دلائل مکمل کریں گے تو میں مزید بات کروں گا۔ کلبھوشن کیس میں ایک اور مسئلہ تھا، سیکشن تین میں فئیر ٹرائل اور وکیل کا حق ہے، جب یہ معاملہ فل کورٹ میں آیا تھا تو وہ بھی 18ویں ترمیم کے بعد آیا۔”

جاری رکھیں

news

مولانا طارق جمیل: میرے اکاؤنٹ میں 49 ارب نہیں، دروازے تحقیق کے لیے کھلے ہیں

Published

on

مولانا طارق جمیل

لاہور: معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے سوشل میڈیا پر ان سے منسوب بے بنیاد خبروں پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کے یا ان کے خاندان کے خلاف پھیلائی جانے والی افواہیں سراسر جھوٹ پر مبنی ہیں۔ اپنے ویڈیو بیان میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ سوشل میڈیا پر یہ پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ ان کے بینک اکاؤنٹ میں 49 ارب روپے موجود ہیں اور ان کے بیٹے کی کوئی ہاؤسنگ اسکیم بھی ہے، جو کہ مکمل طور پر غلط اور بے بنیاد باتیں ہیں۔

مولانا طارق جمیل نے کہا، میں صرف ان دو چیزوں پر وضاحت دینا چاہتا ہوں۔ اللہ کا شکر ہے کہ میں ایک کھاتے پیتے گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں، مگر کروڑوں یا اربوں روپے کبھی میرے پاس نہیں آئے۔ میں نے 52 سال اللہ کے دین کے لیے وقف کیے ہیں، اور کبھی حرام مال کی طرف نگاہ تک نہیں ڈالی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی پوری زندگی لوگوں کو حلال رزق، سچائی اور دیانتداری کی تلقین کرتے گزری ہے۔ اگر میں نے بھی وہی کام کیے ہوتے جن سے منع کرتا ہوں تو میری ساری محنت اور دعوت کا اثر ختم ہو جاتا۔ میں نے کبھی اپنے بچوں کو غلط لقمہ نہیں کھلایا اور نہ کبھی کوئی غیر قانونی طریقہ اپنایا۔

مولانا طارق جمیل نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ کچھ لوگ ان کی نیک نیتی کو سمجھنے کے بجائے بے بنیاد افواہیں پھیلا رہے ہیں۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~