news
کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی: چھ رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل
لاہور پولیس کی طرف سے اے ایس پی شہر بانو نےکالج میں طالبہ سے زیادتی کے مبینہ واقعہ پر ثبوت فراہم کرنے کی اپیل کر دی
اے ایس پی شہر بانوں نے کہا کہ ہمارے پاس مبینہ واقعے کی کوئی سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں ہے اگر کسی کے پاس ایسی کوئی فوٹیج یا کوئی ثبوت ہے تو وہ سامنے لے کر آئے واقعہ کے حوالے سے جس لڑکی کا ذکر کیا جا رہا ہے وہ درحقیقت اپنے گھر میں گر ی تھی اس کے ساتھ کسی نے کوئی زیادتی نہیں کی نہ ہی ایسا کوئی واقعہ ہوا ہے اگر اس کے ساتھ کوئی واقعہ ہوا ہے تو وہ پولیس کو بتائے
نیزاگر پولیس گارڈ کو نہ پکڑتی تب بھی پولیس کو ہی غلط کہا جاتا اس لیے گاڈ کو پکڑا گیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز گلبرگ کے ایک پرائیویٹ کالج میں طلبہ کے ساتھ سکیورٹی گارڈ کی جانب سے مبینہ زیادتی کرنے کی خبر سامنے آئی تھی جس پر طالب علموں نے کلاس رومز کا بائیکاٹ کر کے شہر بھر میں احتجاج کیا
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے طلبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کیس کا نوٹس لیتے ہوئے چھ رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی جو کہ 48 گھنٹوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی
چھ رکنی کمیٹی چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں کام کرے گی کمیٹی کے ممبران میں سیکرٹری داخلہ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سیکٹری سپیشل ایجوکیشن سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ہیلتھ کمیٹی کے علاوہ کمیٹی اپنی مدد کے لیے مزید ممبر بھی بنا سکتی ہے
کمیٹی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے حوالے سے ثبوت اکٹھے کرے گی جس میں اساتذہ، انتظامیہ اور کالج کی طالبات کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جائیں گے نیز کالج انتظامیہ کے رسپانس اور پولیس کے معاملے سے نمٹنے سے متعلق تمام پہلوؤں پر غور کیا جائے گا
news
بجلی کی قیمتوں میں کمی پر اپوزیشن کا ردعمل
مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم کو یہ واضح کرنا چاہیے کہ کیا بجلی کی قیمت 25 روپے سے کم ہے یا 65 روپے؟ انہوں نے یاد دلایا کہ عمران خان کے دور میں جب تیل کی قیمت 124 ڈالرز تھی، تو تمام ٹیکس شامل کرنے کے بعد بجلی کی قیمت 25 روپے فی یونٹ تھی، جبکہ آج تیل کی قیمت کم ہونے کے باوجود یہ 65 روپے فی یونٹ ہے۔
تفصیلات کے مطابق، وزیر اعظم شہباز شریف کے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان پر مزمل اسلم نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 7.41 روپے کم کر دی گئی ہے، لیکن دوسری طرف ادارہ شماریات کے مطابق بجلی کی قیمت 6 روپے فی یونٹ ہے۔
کیا یہ ایک کھلا تضاد نہیں؟ مزید یہ کہ، جب عمران خان کے دور میں تیل کی قیمت 124 ڈالر فی بیرل تھی، تو بجلی کی قیمت تمام ٹیکسوں کے بعد 25 روپے فی یونٹ تھی، اور آج یہ 65 روپے فی یونٹ ہے۔
مزمل اسلم نے سوال اٹھایا کہ وزیرِاعظم کو بتانا چاہیے کہ اصل قیمت 25 روپے ہے یا 65 روپے؟ جبکہ تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مینڈیٹ چور وزیراعظم کی باتیں بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں، اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت کو اپریل 2022 کی سطح پر واپس لایا جائے، جہاں سے انہوں نے اقتدار حاصل کیا تھا۔
news
چیٹ جی پی ٹی میں تکنیکی مسائل اور سروس کی سست روی
چیٹ جی پی ٹی نے کچھ صارفین کے لیے کام کرنا بند کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اوپن اے آئی کا یہ سسٹم صارفین کے سوالات کے جواب میں ‘سمتھنگ وینٹ رانگ’ کی وارننگ دے رہا ہے۔ پلیٹ فارم صارفین کو پیج ریفریش کرنے کا مشورہ دیتا ہے، لیکن اس کا کوئی اثر نہیں ہو رہا۔
یہ مسئلہ اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹیو کی جانب سے دی گئی تنبیہ کے بعد سامنے آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئے تصویر بنانے والے ٹولز میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کی وجہ سے موجودہ پروڈکٹس اور نئے ریلیز ہونے والے ٹولز کے لیے مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔
انہوں نے منگل کے روز ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ہم چیزوں کو قابو میں رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن آپ کو اوپن اے آئی کی نئی ریلیز میں تاخیر، پروڈکٹس کے خراب ہونے، اور کبھی کبھار سروس کی سست روی کی توقع رکھنی چاہیے کیونکہ کمپنی مختلف چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Pingback: ایس سی او 23 واں سربراہی اجلاس: سخت سکیورٹی انتظامات