Connect with us

news

آئندہ 15 دن میں زرمبادلہ ذخائر میں 11 ارب ڈالر تک اضافے کی توقع

Published

on

آئندہ 15 دن میں زرمبادلہ ذخائر میں 11 ارب ڈالر تک اضافے کی توقع
Photo: sahafat


وزیر خزانہ محمد
اورنگ زیب نے چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کیا
خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان میکرو اکنامک استحکام کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے اور تقریبا گزشتہ ایک سال کے دوران ایکسچینج ریٹ میں کافی استحکام دیکھنے میں آیا ہے
ملکی معیشت کے مثبت جانب تیزی سے بڑھتے ہوئے اقدام سے اندازہ ہوتا ہے کہ آئندہ پندرہ دن تک زر مبادلہ کے ذخائر تقریبا 11 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے پاس موجود زر مبادلہ زخائر کی مقدار آئندہ ڈھائی ماہ کی درآمدات کے لیے کافی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ حالات صحیح سمت میں اگے کی طرف بڑھ رہے ہیں اور اب ہم سی پیک کے دوسرے مرحلے کی طرف جانے کے لیے پرعزم ہیں دوسرا مرحلہ پورے خطے کے لیے ایک انقلابی تبدیلی لائے گا
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ چین نے بجلی کے منصوبوں کی مد میں جو سرمایہ کاری کی ہے درحقیقت وہ پاکستان کے لیے ایک بہت بڑی سرمایہ کاری ہے 20 ارب ڈالر کی یہ سرمایہ کاری پاکستان کے توانائی کے نقشے کو یقینا بدل کر رکھ دے گی سی پیک منصوبے کے مطابق بجلی کے منصوبوں نے 9 ہزار میگا واٹ بجلی فرام کی جب کہ دو تہائی کوئلے کی کانوں نے ترقی کی اور پہلے چار ہزار میگا واٹ مٹیاری لاہور ہائی وولٹیج ڈائریکٹ کرنٹ ٹرانسمیشن کے لائن منصوبے کا بھی آغاز کیا ہے
انہوں نے کہا کہ حکومت چینی کمپنیوں کے ساتھ کیے گئے آئی پی پیز معاہدے کی پاسداری کرے گی چینی کمپنیوں نے بجلی کے بڑے شعبے میں پاکستان کے ساتھ سرمایہ کاری کی ہے
چینی کمپنی کے سکیورٹی خدشات کا تذکرہ کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان چینیوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر تعاون کرے گا تاہم انہوں نے ماضی میں ہونے والےواقعات پر افسوس کا اظہار بھی کیا

news

شارٹ فال پورا کرنے کے لیے منی بجٹ کا مطالبہ، ایف بی آر

Published

on

ٹیکس اہداف میں ناکامی کے بعد آئی ایم ایف نے شارٹ فال پورا کرنے کے لیے منی بجٹ پیش کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
حقیقی گفتگو کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیکس اہداف پر نظرِ ثانی کی درخواست مسترد کر دی گئی۔اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ کے دوران شارٹ فال کا تخمینہ لگا کر 500 ارب کا منی بجٹ آ سکتا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق شارٹ فال کے باعث دوسری قسط میں مشکلات کا سامنا درپیش ہو سکتا ہے۔
ایف بی آر کو 188 ارب 80 کروڑ کے شارٹ فال کا سامنا ہے
ذرائع کی اطلاعات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو رواں مالی سال کے پہلے 4 مہینوں میں 188 ارب 80 کروڑ روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہےنیز ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے 4 مہینوں میں 3631 ارب 40 کروڑ روپے کے محصولات اکٹھے کرنا تھے لیکن صرف 3442 ارب 60 کروڑ روپے ہی اکٹھے کیے جا سکے۔

جاری رکھیں

news

مہنگائی میں اضافے اور روپے کی قدر میں بہتری کے تازہ اعداد و شمار

Published

on

حالیہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جاری ہے جس کی بنیادی وجہ آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے ٹیکسز اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ اس سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھا ہے اور سالانہ شرح مہنگائی 14.45 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں 0.10 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جس کے تحت روز مرہ کی استعمال کی 12 اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے، جیسے کہ انڈے، لہسن اور ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ جبکہ ٹماٹر، چکن، اور چینی جیسی کچھ اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی دیکھی گئی ہے، جو عوام کے لئے کچھ ریلیف کا سبب بن سکتی ہے۔

مزید برآں، پاکستانی روپے کی قدر میں امریکی ڈالر، سعودی ریال اور دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں بہتری آئی ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں 15 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ دیگر خلیجی ممالک کی کرنسیوں کی قدر میں بھی استحکام دیکھا گیا ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~