Connect with us

news

میٹرو بس سروس عارضی طور پر بندوفاقی دارالحکومت

Published

on

میٹرو بس سروس عارضی طور پر بندوفاقی دارالحکومت
Photo: Sahafat


اسلام آباد میں میٹرو بس سروس فی الحال جزوی طور پر بند ہے
ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں صدر اسٹیشن سے فیض آباد تک میٹرو بس سروس کو بحال کر دیا گیا تاہم فیض آباد سے پاک سیکرٹیریٹ تک میٹرو بس سروس مکمل طور پر بند ہے
حکام کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر میٹرو بس سروس بند کی گئی ہے
وفاقی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر گزشتہ تین دن سے تحریک انصاف کا احتجاج جاری ہے جس کے باعث میٹرو بس سروس کو بند رکھا گیا ہے تاہم اس وقت سروس کافی حد تک بحال ہو گئی ہے

news

ایمن اور منال خان کے بھائی معاذ خان کی شادی، تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

Published

on

ایمن خان اور منال خان

کراچی:
پاکستان کی مشہور اداکارہ جڑواں بہنیں ایمن خان اور منال خان کے بھائی معاذ خان کی شادی کی تقریبات شاندار طریقے سے منعقد ہوئیں۔

معاذ خان کی شادی ڈیجیٹل کریئیٹر صبا خان سے ہوئی، جن کے ساتھ ان کا نکاح پچھلے سال ایک نجی تقریب میں ہوا تھا۔

اب شادی کی باقاعدہ تقریبات کا آغاز مایوں سے ہوا، جس میں ایمن اور منال نے بھرپور شرکت کی اور روایتی لباس میں آ کر خوب داد سمیٹی۔

بارات اور رخصتی کی تقریب کراچی میں ہوئی، جہاں دلہن صبا نے سرخ رنگ کا بھاری کام والا روایتی لہنگا پہنا، جبکہ معاذ خان نے سیاہ شیروانی کا انتخاب کیا۔

ایمن اور منال خان نے اس موقع پر سنہری انگرکھا اسٹائل کے خوبصورت لباس زیب تن کیے، جن پر روایتی دبکا، کورا اور دھاگے کا کام کیا گیا تھا۔

یہ تمام شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہو چکی ہیں۔ مداحوں نے ایمن اور منال کی تصاویر اور ویڈیوز کو پسند کرتے ہوئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ایمن اور منال نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز اور پوسٹس کے ذریعے شادی کے حسین لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کیے، جنہیں لاکھوں صارفین نے پسند کی

جاری رکھیں

news

ارشد خان چائے والا کی شہریت کا معاملہ لٹک گیا، عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی

Published

on

ارشد خان

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے ارشد خان المعروف “چائے والا” کی شہریت سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی، جس کے باعث ان کا معاملہ مزید طول پکڑ گیا ہے۔ سماعت کے دوران عدالت میں آئی ایس آئی اور آئی بی کی جانب سے ارشد خان کے افغان شہری ہونے کی رپورٹ جمع کرائی گئی۔

جسٹس جواد حسن نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت نادرا کے نمائندے نے عدالت سے مزید رپورٹ پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کی، جو منظور کر لی گئی۔ اسی طرح ارشد خان کے وکیل نے بھی مزید جواب جمع کرانے کے لیے التوا کی درخواست دی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل ساجد تنولی سرکار کی جانب سے پیش ہوئے۔

پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق ارشد خان کا اصل نام “زر خان ولد باز محمد خان” ہے، اور وہ افغان شہری ہیں۔ اس کے برعکس پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ارشد خان 1999 میں اسلام آباد کے علاقے شاہ اللہ دتہ میں پیدا ہوئے، وہیں ابتدائی تعلیم بھی حاصل کی۔ ان کے والد باز خان کا پاکستانی پاسپورٹ 1984 میں بنا اور وہ 1989 میں سعودی عرب روزگار کے لیے گئے۔

درخواست گزار کے مطابق ارشد خان نے 17 سال کی عمر سے اسلام آباد کے اتوار بازار میں چائے کا اسٹال لگانا شروع کیا۔ ان کا شناختی کارڈ 2017 میں اور پاسپورٹ 2016 میں جاری ہوا، اور دونوں نادرا و پاسپورٹ آفس کی تصدیق کے بعد بنے۔

پٹیشن میں کہا گیا کہ ارشد چائے والا کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنا غیر قانونی اقدام ہے، اس سے نہ صرف ان کا کاروبار متاثر ہوا بلکہ سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان کو جو عالمی سطح پر تشہیر اور زرِ مبادلہ حاصل ہوا، وہ بھی متاثر ہوا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ارشد خان نہ کبھی افغانستان گئے اور نہ ہی ان کے پاس افغان شہریت یا افغان پاسپورٹ ہے۔ ان کا تعلق ایک غریب خاندان سے ہے اور اب ان سے 1978 سے پہلے کی پراپرٹی رجسٹری مانگی جا رہی ہے، جو غیر عملی اور غیر منصفانہ مطالبہ ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~