Connect with us

news

کور کمانڈرز کانفرنس: دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا عزم

Published

on

کور کمانڈرز کانفرنس Pakistan News


فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کے حالیہ حملوں میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ فورم نے ان حملوں کے خلاف فورسز کی کامیاب جوابی کارروائیوں کا جائزہ لیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہداء کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا اور عوام کی سلامتی ہر صورت میں مسلح افواج کی اولین ترجیح رہے گی۔ فورم نے زور دیا کہ بھارت کی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف ہر سطح پر فیصلہ کن اور جامع اقدامات ناگزیر ہیں، خاص طور پر فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان جیسے پراکسی گروپوں کو مکمل طور پر کچلنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران آرمی چیف نے وزیر اعظم کے ہمراہ حالیہ کامیاب سفارتی دوروں – جن میں ایران، ترکیہ، آذربائیجان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں – کی تفصیلات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ انہیں اپنے تاریخی اور منفرد دورۂ امریکہ کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی، جس میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف امریکی قیادت کے سامنے پیش کیا گیا۔ فورم نے عالمی سطح پر طاقت کے استعمال کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا، جسے اب خارجہ پالیسی کے ایک اہم ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس صورتحال میں پاکستان کے لیے قومی اتحاد، خود انحصاری اور دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت قرار دیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کی طرف سے دو طرفہ کشیدگی کو تیسرے فریق کی شمولیت سے بڑھانے کی کوششوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت کی خطے میں خود کو نیٹ سیکیورٹی پرووائڈر کے طور پر پیش کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ انہوں نے بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم اور ہندوتوا پر مبنی انتہا پسندانہ رویے کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔ فورم کو موجودہ و ابھرتے ہوئے خطرات، جنگی حکمت عملی اور پاک فوج کی جدید کاری سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کی ہم آہنگی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے تینوں افواج کی یکجہتی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کے خلاف ہر خطرے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

پاکستان کا پہلا خلاباز 2026 میں خلا میں جائے گا، احسن اقبال

Published

on

پاکستان

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان 2026 تک اپنا پہلا خلاباز خلا میں بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس مقصد کے لیے پاکستان کی خلائی ایجنسی سپارکو اور چین کی مینڈ اسپیس ایجنسی کے درمیان انسانی خلائی پرواز کے پروگرام پر تعاون کا معاہدہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دو پاکستانی امیدواروں کو چین کے اسپیس ٹریننگ سینٹر میں خصوصی تربیت دی جا رہی ہے، جن میں سے ایک کو سائنٹیفک پے لوڈ اسپیشلسٹ کے طور پر منتخب کیا جائے گا۔ یہ انتخابی عمل 2026 تک مکمل ہوگا، جس کے بعد منتخب خلاباز چین کے خلائی اسٹیشن پر بھیجا جائے گا جہاں وہ حیاتیات، طبی سائنس، فلوئڈ میکینکس، مواد کے مطالعے، ماحولیات اور فلکیات جیسے مختلف شعبوں میں سائنسی تجربات انجام دے گا۔ احسن اقبال نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہوگا کیونکہ ملک پہلی مرتبہ اپنا خلاباز خلا میں بھیجے گا۔

جاری رکھیں

news

چینی سائنس دانوں نے دنیا کا پہلا میٹورائٹ ہیرا تیار کر لیا

Published

on

چینی سائنس دانوں

چینی سائنس دانوں نے دنیا کا پہلا میٹورائٹ ہیرا تیار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔چینی سائنس دانوں سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ ہیرا ہائی پریشر اور ہائی ٹمپریچر تکنیک کے ذریعے بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک انتہائی مضبوط ڈسک وجود میں آئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نیا ہیرا ڈرلنگ کے آلات اور الیکٹرانکس میں روایتی ہیروں کی جگہ لے سکتا ہے، جبکہ یہ قدرتی ہیروں سے زیادہ مضبوط بھی ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ دنیا کا پہلا شش پہلو ساخت والا ہیرا 1967 میں امریکا کی ریاست ایریزونا میں گرنے والے شہابی پتھر کینیون ڈائیابلو میں دریافت ہوا تھا۔ ماہرین کے مطابق یہ ہیرا زمین اور شہابِ ثاقب کے تصادم کے دوران پیدا ہونے والے شدید دباؤ اور درجہ حرارت کے باعث گریفائٹ سے تشکیل پایا تھا۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~