news
واٹس ایپ اب آئی فون پر ڈیفالٹ میسجنگ اور کالنگ ایپ بنے گا
ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایپل نے پچھلے سال آئی او ایس 18.2 جاری کرنے کے بعد آئی فون صارفین کو تھرڈ پارٹی ایپس کو میسجنگ اور کالنگ کے لیے بطور ڈیفالٹ ایپس استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی تھی۔ اب، جلد ہی، کمپنی واٹس ایپ کو کال اور میسج کے لیے ڈیفالٹ ایپ بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق، واٹس ایپ کا بِیٹا ورژن 25.8.10.74 استعمال کرتے ہوئے، آئی فون صارفین اس ایپ کو اپنی ڈیفالٹ ایپ کے طور پر منتخب کر سکیں گے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جب بھی صارفین میسج یا کال کریں گے، تو آئی فون کے فون یا میسج ایپ کے بجائے واٹس ایپ استعمال ہوگا۔
یہ فیچر فی الحال صرف واٹس ایپ بِیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہے، اور ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ یہ عام صارفین کے لیے کب متعارف کرایا جائے گا۔
news
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کم از کم اجرت کے نفاذ پر سخت ایکشن
لاہور:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں کم از کم اجرت پر عملدرآمد نہ کرنے والے اداروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔ مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ تمام دکانوں، ورکشاپس، پٹرول پمپس، اور چھوٹے صنعتی اداروں میں کام کرنے والے مزدوروں کی رجسٹریشن کو یقینی بنایا جائے۔
یہ احکامات انہوں نے صوبائی وزیر محنت فیصل ایوب کھوکھر سے ملاقات کے دوران دیے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں پہلی بار تمام چھوٹے اداروں کے ورکرز کو لیبر ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹر کیا جائے گا تاکہ وہ حکومتی گرانٹس اور مالی فوائد سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ:
کم از کم ماہانہ اجرت 37 ہزار روپے کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔
لیبر کے لیے راشن کارڈ پروگرام کا جامع پلان فوری طور پر پیش کیا جائے۔
انڈسٹریل یونٹس میں ورکنگ کنڈیشنز کو بہتر بنایا جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ کم از کم اجرت کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب بھر میں لیبر رجسٹریشن مہم کو تیز کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی، جس میں صوبائی وزیر محنت کو ہدایت کی گئی کہ ایک جامع فلاحی پلان جلد از جلد پیش کیا جائے۔
news
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کینال منصوبے کی مخالفت، فوری بند کرنے کا مطالبہ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واضح کیا ہے کہ ہم کینال کے خلاف ہیں اور انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ کینال منصوبہ فوراً بند کیا جائے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف کینالز کے مسئلے پر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ آئین کے مطابق، جب تک تمام صوبے متفق نہ ہوں، کینالز نہیں بن سکتیں۔ سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن بنیادوں پر یہ پراجیکٹ بنایا گیا، وہ اب ختم ہو چکی ہیں۔
ہم کینالز کو روکے رکھیں گے۔ کوئی بھی منصوبہ بنانے کی سوچ پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔ ارسا کسی کے کہنے پر پورے ملک کو مشکلات میں نہیں ڈال سکتا۔ ہم حکومت کیوں چھوڑیں؟ اگر ہم حکومت چھوڑ دیں تو انہیں مکمل آزادی مل جائے گی۔ اپوزیشن چاہتی ہے کہ حکومت گرے، کیا ہم ان کے کہنے پر چلیں گے؟
انہوں نے مزید کہا کہ جولائی کے منٹس کے بعد پروپیگنڈا کیا گیا کہ صدر مملکت نے منظوری دے دی ہے، جبکہ کچھ لوگ اس معاملے میں بہت تیز ہیں۔
صدر مملکت نے پارلیمنٹ میں کہا کہ وہ ان منصوبوں کی حمایت نہیں کر سکتے اور اس معاملے پر کسی سمری پر دستخط نہیں کیے۔ صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے بھی کہا ہے کہ وہ کینالز کے منصوبے کی حمایت نہیں کرتے۔ پانی کا معاملہ سی سی آئی میں جاتا ہے اور صوبوں کی مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ ہوتا ہے۔ ہم نے ہر چیز کا جائزہ لینے کے بعد واضح کر دیا کہ یہ منصوبہ غلط ہے۔ پانی کا کوئی بھی منصوبہ صوبوں کی رضامندی کے بغیر نہیں بن سکتا۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔