news
عمران خان کا علی امین گنڈاپور کو اہم پیغام، آئی جی کے فوری برطرفی کا عندیہ
عمران خان نے علی امین گنڈاپور کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صوبے کی عوام کے حقوق کا تحفظ آپ کی ذمہ داری ہے۔ اگر ہمارے کسی ورکر کے ساتھ زیادتی ہوئی تو فوری ایکشن لے کر آئی جی کو فارغ کریں۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے جمعرات کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں اور وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “پاکستان اس وقت ٹاوٹس کے قبضے میں ہے۔ ایک ایسا ٹاوٹ سکندر سلطان راجہ بھی ہے جو 2024 الیکشن چوری کا سرغنہ ہے اور اس پر آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی ہونی چاہیے تاکہ دوبارہ ایسی حرکت نہ کرے۔ محسن نقوی کے پاس ایسی کون سی گیڈر سنگھی ہے کہ اس پر عہدوں کی بارش کی گئی ہے؟ اشاروں پر ناچنے والا ایک عقل سے عاری شخص کرکٹ سے لے کر خارجہ اور داخلہ امور سمیت سیکورٹی معاملات کا ماہر کیسے ہو سکتا ہے؟ پاکستانی قوم اپنے مینڈیٹ پر ڈالے گئے تاریخی ڈاکے کے خلاف 8 فروری کو پورے ملک میں نکلے گی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے گی۔ صرف 17 نشستیں جیتنے والی پارٹی کو اقتدار دے کر “اردلی حکومت” ملک پر مسلط کر دی گئی ہے جو پاکستان کے ہر ادارے کو تباہ کر رہی ہے۔ میں عدلیہ کی آزادی کے لیے دی گئی 10 فروری کی پاکستان بھر کی بار ایسوسی ایشنز اور وکلاء کی کال کی بھی حمایت کرتا ہوں۔
news
وزیر اعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف چیف سے ملاقات، معاشی استحکام پر گفتگو
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کی اور طویل مدتی معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مالیاتی نظم و ضبط، ادارہ جاتی اصلاحات اور موثر گورننس کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی گزشتہ روز ورلڈ گورنمنٹس سمٹ (ڈبلیو جی ایس) 2025 کے موقع پر دبئی میں ملاقات ہوئی۔
اس ملاقات میں پاکستان کے جاری IMF پروگرام اور حکومتی اصلاحات کے ذریعے حاصل ہونے والے میکرو اکنامک استحکام پر بات چیت کی گئی۔
بات چیت کے دوران ادارہ جاتی اصلاحات کے نفاذ اور مالیاتی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا گیا، جو کہ پاکستان کے معاشی استحکام کی بحالی اور ملک میں پائیدار ترقی کے لیے انتہائی اہم ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی توسیعی فنڈ سہولت (EEF) کے تحت ہونے والی پیش رفت کی اہمیت پر زور دیا، جس نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے اور اسے طویل مدتی بحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اصلاحات کی رفتار، خاص طور پر ٹیکس اصلاحات، توانائی کے شعبے کی بہتری اور نجی شعبے کی ترقی پر بھی توجہ دی۔
news
نواز شریف کا ن لیگ کو تنظیمی سطح پر مضبوط بنانے کا فیصلہ
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ بے ایمانی کے ساتھ آنے والے شخص نے ملک کی بنیادیں ہلا دی تھیں، لیکن ہم نے پاکستان کی خاطر ہنستے ہوئے قربانیاں دیں اور آئندہ بھی دریغ نہیں کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔ اس دوران ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف کی محنت رنگ لا رہی ہے، زوال کا رخ ترقی کی طرف موڑ دیا ہے۔ معاشی اعشاریوں کی بہتری پاکستان کی بہتری ہے، اور ہم معیشت میں بہتری لا کر ایک بار پھر پاکستان کو سنوار رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پاکستان سیاہ اندھیروں سے باہر آ رہا ہے، اور مسلم لیگ ن نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہم ہی ملک کی خدمت کرتے ہیں اور عوام کو ریلیف دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی ریٹ میں 22 سے 12 فیصد کی کمی سے معاشی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں اور معیشت کو فائدہ ہو رہا ہے۔ روپیہ مستحکم ہوا ہے اور گروتھ میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ اسٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر ہے اور مہنگائی کم ہو رہی ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے بھی معاشی بحالی اور پاکستان کی ترقی کی طرف بڑھنے کا اعتراف کیا ہے۔ اسی طرح پنجاب کی رونقیں اور خوشیاں بھی بحال ہو رہی ہیں، اللہ نظر بد سے بچائے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں