news

عمران خان کا علی امین گنڈاپور کو اہم پیغام، آئی جی کے فوری برطرفی کا عندیہ

Published

on

عمران خان نے علی امین گنڈاپور کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صوبے کی عوام کے حقوق کا تحفظ آپ کی ذمہ داری ہے۔ اگر ہمارے کسی ورکر کے ساتھ زیادتی ہوئی تو فوری ایکشن لے کر آئی جی کو فارغ کریں۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے جمعرات کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں اور وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “پاکستان اس وقت ٹاوٹس کے قبضے میں ہے۔ ایک ایسا ٹاوٹ سکندر سلطان راجہ بھی ہے جو 2024 الیکشن چوری کا سرغنہ ہے اور اس پر آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی ہونی چاہیے تاکہ دوبارہ ایسی حرکت نہ کرے۔ محسن نقوی کے پاس ایسی کون سی گیڈر سنگھی ہے کہ اس پر عہدوں کی بارش کی گئی ہے؟ اشاروں پر ناچنے والا ایک عقل سے عاری شخص کرکٹ سے لے کر خارجہ اور داخلہ امور سمیت سیکورٹی معاملات کا ماہر کیسے ہو سکتا ہے؟ پاکستانی قوم اپنے مینڈیٹ پر ڈالے گئے تاریخی ڈاکے کے خلاف 8 فروری کو پورے ملک میں نکلے گی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے گی۔ صرف 17 نشستیں جیتنے والی پارٹی کو اقتدار دے کر “اردلی حکومت” ملک پر مسلط کر دی گئی ہے جو پاکستان کے ہر ادارے کو تباہ کر رہی ہے۔ میں عدلیہ کی آزادی کے لیے دی گئی 10 فروری کی پاکستان بھر کی بار ایسوسی ایشنز اور وکلاء کی کال کی بھی حمایت کرتا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version