drama
مہربانو بولڈ ڈانس پر تنقید کا شکار
پاکستان شوبز کی اداکارہ مہر بانو بولڈ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی وجہ سے شدید تنقید کے سامنے سے دو چار ہیں۔
میرے ہم نشین، بلا، میرے پاس تم ہو، چڑیلز اور ٹکسالی گیٹ جیسے مشہور ڈراموں سے شہرت کی بلندیوں کو حاصل کرنے والی اداکارہ مہربانو ان دنوں اپنی بولڈ ڈانس ویڈیوز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہو رہی ہیں اور انہیں نامناسب لباس پہن کر ڈانس کرنے پر تنقید کا شدید نشانہ بنایا جارہا ہے۔
مہر بانو کی شادی ہدایت کار اور پروڈیوسر شہروز کاظم علی سے ہوئی جس کے بعد سے وہ اسکرین سے غائب ہیں البتہ سوشل میڈیا پر ایکٹیو نظر آتی ہیں۔
مہر بانو ڈانس کی بہت شوقین ہیں جس کے لئے انہوں نے باقاعدہ کلاسز بھی لی ہیں اور وہ اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اکثر ڈانس ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک اور ڈانس ویڈیو اپلوڈ کی جس میں انہوں نے آف وائٹ شارٹس کے ساتھ گرین ٹینک ٹاپ بھی پہنا ہوا ہے۔
تاہم ان کی اس حالیہ ویڈیو کو مداحوں کی طرف سے پسند نہیں کیا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مہر بانو ہمیشہ ایک ہی طرح کے ڈانس مووز پیش کرتی ہیں اور ان کا لباس بہت بولڈ ہوتا ہے جو انتہائی نا مناسب ہے۔
drama
نیلم منیر کی نکاح کی تصاویر وائرل، نئی زندگی کا آغاز
معروف اداکارہ نیلم منیر نے مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کے بعد اب نکاح کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جو تیزی سے وائرل ہو گئی ہیں۔
نیلم منیر نے تین جنوری کی شام کو نکاح کی تصاویر پوسٹ کیں، جن میں انہوں نے سفید رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے اور ایک عرب لباس میں ملبوس شخص کے ساتھ رومانوی انداز میں فوٹوشوٹ کرایا ہے۔
انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ان تصاویر میں نیلم منیر کو اپنے شوہر کے ساتھ دبئی کے مختلف مقامات پر خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
اس سے پہلے، اداکارہ نے اپنی مایوں کی تقریب کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، جن میں انہوں نے زرد رنگ کا روایتی لباس پہنا ہوا تھا اور یہ تصاویر کراچی کے ایک خوبصورت مقام پر لی گئی تھیں۔
نکاح کی تصاویر میں نیلم منیر اور ان کے شوہر کو دبئی کے مختلف مقامات پر فوٹوشوٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جن کے پس منظر میں دبئی کی مشہور عمارتیں، بشمول دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ، نظر آ رہی ہیں۔
نیلم منیر نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے نئی زندگی کا آغاز کر لیا ہے اور اپنے مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی ہے، تاہم انہوں نے اپنے شوہر کا نام اور نکاح و شادی کی تفصیلات نہیں بتائیں۔
drama
نکول کڈمین: بڑی عمر کی خواتین کے کم عمر مردوں کے ساتھ تعلقات کو ہالی ووڈ میں پیش کرنے کی روایت
ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ نکول کڈمین اپنی فلموں کے ذریعے کم عمر لڑکوں کے ساتھ تعلقات کے رجحان کو فروغ دے رہی ہیں۔
اداکارہ نے حال ہی میں ایک ایسی فلم میں کام کیا ہے جس میں وہ خود سے آدھی عمر کے لڑکے کے ساتھ محبت میں مبتلا ہیں۔ اس سے پہلے بھی وہ اسی موضوع پر ایک فلم میں کام کر چکی ہیں۔
نکول نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’بے بی گرل‘ میں ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کیا ہے جو اپنی عمر سے کم عمر لڑکے سے محبت کرنے لگتی ہے۔
’بے بی گرل‘ کی ریلیز کے بعد یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ نکول کڈمین بڑی عمر کی خواتین کے کم عمر مردوں کے ساتھ تعلقات کو فلموں میں شامل کرنے کا رجحان رکھتی ہیں۔ اس فلم میں ان کے مدمقابل ہیرس ڈکنسن ہیں۔
حقیقی زندگی میں نکول کڈمین کی عمر 57 سال ہے جبکہ ہیرس ڈکنسن 28 سال کے ہیں، یعنی ان دونوں کے درمیان تقریباً 30 سال کا فرق ہے۔ یہ فرق فلم کی ریلیز سے پہلے ہی بحث کا ایک اہم موضوع رہا، خاص طور پر اس لیے کہ بڑی عمر کی خواتین کو کم عمر مردوں کے ساتھ ڈیٹنگ کرتے ہوئے دکھانے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔
فلم کے ڈائریکٹر رین نے کڈمین اور ڈکنسن کے عمر کے فرق کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بڑی عمر کی خواتین کو کم عمر مردوں کے ساتھ ڈیٹنگ کرتے ہوئے دیکھنا ایک عام بات ہونی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر عورت کے تعلقات کی نوعیت مختلف ہو سکتی ہے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں