Connect with us

news

پاکستان کی فارماسیوٹیکل انڈسٹری میں جعلی خام مال کی فراہمی ڈبلیو ایچ او

Published

on

پاکستان کی فارماسیوٹیکل انڈسٹری میں ادویات کی تیاری کے لیے ورلڈ ہیلتھ ارگنائزیشن نے جعلی خام مال کی فراہمنی کی نشاندہی کی ہے۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اف پاکستان (ڈراپ) کے مطابق مختلف ادوایات میں پروپیلین گلائکول نامی ایک اہم عنصر فراہم کیا جاتا ہے جس کے دو بیچز جعلی تھے۔
جس کو مختلف ادویات کی تیاری میں خام مال کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے بشمول متبادل ادویات اور ان کے حل کے۔


ڈریپ نے دوا ساز کمپنیوں کو وارننگ کی کے وہ جعلی کیمیکل کے استعمال سے گریز کریں کیونکہ ادویات کی تیاری میں جعلی پروپلین گلائی کول کا استعمال انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے اتھارٹی نے کمپنیوں کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ جعلی خام مال سے بنی ہوئی ادویات واپس منگوائے اور خام مال معتبر ذرائع سے خریدیں مزید ڈریپ نے فیلڈ فورسز کو ہدایات کی کہ وہ جعلی خام مال فراہم کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں اور ایسے مواد سے بنی مصنوعات کو اپنی تحویل میں لے لیں۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

صوبہ پنجاب میں 23 تا 25 نومبر دفعہ 144 نافذ

Published

on

پی ٹی آئی

حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر میں 23 نومبر سے 25 نومبر تک کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اس کا مقصد پی ٹی آئی کے دھرنوں، احتجاجات اور دیگر عوامی اجتماعات کو روکنا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، اس دوران ہر قسم کے جلسے، جلوس، ریلیاں اور دھرنے منع ہوں گے۔
تاہم اس فیصلے کے پیچھے کابینہ کمیٹی کی سفارش شامل تھی، جس کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا اور عوامی احتجاجات سے نمٹنے کے لیے انتظامی اقدامات کو سخت کرنا تھا۔
اس کے علاوہ، پی ٹی آئی کے دھرنوں اور احتجاجات سے نمٹنے کے لیے ہونے والے اخراجات کے حوالے سے اعداد و شمار بھی جاری کیے گئے ہیں۔ یہ خرچ پہلے ہی کافی زیادہ ہو چکا ہے، اور مزید اخراجات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے تفصیلات میں یہ بتایا گیا ہے کہ حکومت کو ان سرگرمیوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مزید وسائل کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

جاری رکھیں

news

سوانڈیکس 99 ہزار کی بلندی کو عبور کر گیا، پاکستان سٹاک ایکسچینج

Published

on

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ریکارڈ سازی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں جمعہ کے روز بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس نے پہلی بار 99 ہزار پوائنٹس کی بلند سطح عبور کی۔ ٹریڈنگ کے ابتدائی گھنٹوں میں زبردست تیزی کے باعث انڈیکس 99,623.03 پوائنٹس تک پہنچا، اور دوپہر 12 بجے تک یہ 98,972.43 پر جا پہنچا، جس میں 1.69 فیصد یا 1644.04 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

اس تیزی کا پس منظر مختلف اہم شعبوں میں خریداری کی وجہ سے ہے، جن میں آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینک، فرٹیلائزر، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، اور او ایم سیز شامل ہیں۔ انڈیکس کے ہیوی اسٹاکس میں ایف ایف سی، پی پی ایل، پی ایس او اور او جی ڈی سی کی کمپنیوں میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج حالیہ دنوں میں مثبت میکرو اکنامک اشاریوں اور شرح سود میں مزید کمی کی توقعات کی بدولت تیزی کے راستے پر گامزن ہے۔ عارف حبیب لمیٹڈ کی ریسرچ ہیڈ ثنا توفیق کے مطابق، ادارہ جاتی خریداری کی بدولت لیکویڈٹی فکسڈ انکم سے ایکویٹیز کی طرف منتقل ہو رہی ہے، جس سے مارکیٹ میں تیزی آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نومبر میں مہنگائی کی شرح 4.5 فیصد سے 5 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے، جس سے شرح سود میں مزید کمی کی گنجائش بڑھتی ہے۔

انٹرمارکیٹ سیکیورٹیز کے مطابق، حکومت کی جانب سے ای اینڈ پیز کے گردشی قرضوں کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے نیا منصوبہ متعارف کرانے کی توقع ہے، جو مارکیٹ کی پوزیشن کو مستحکم کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، پی ٹی آئی کے احتجاج سے مارکیٹ پر زیادہ اثرات نہ ہونے کی توقع ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے عالمی سطح پر بھی اپنی پوزیشن مضبوط کی ہے اور دنیا کی دوسری بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی مارکیٹ بن گئی ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~