news
مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار ڈی جی آئی ایس آئی اور جنرل عاصم منیر ہوں گے ، عمران خان
music
ادت نارائن کی وائرل ویڈیو پر نیٹیزنز کا شدید ردعمل
حیدرآباد: تجربہ کار گلوکار ادت نارائن اپنے رومانوی گانوں کے لیے مشہور ہیں۔ حال ہی میں ان کا ایک لائیو کنسرٹ کی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئے ہیں۔ صارفین مختلف قسم کے تبصرے کر رہے ہیں۔
اس وائرل ویڈیو میں ادت نارائن کو ‘ٹپ ٹپ برسا پانی’ گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ خواتین شائقین ان کے ساتھ سیلفیاں لیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ ادت نارائن گھٹنوں کے بل بیٹھ کر ان کے ساتھ سیلفی لیتے ہیں اور پھر ان کے گالوں پر بوسہ دیتے ہیں۔
ہجوم کو دیکھ کر سیکیورٹی نے شائقین کو اسٹیج کے قریب آنے سے روکا۔ ایک موقع پر، ادت نے سیکیورٹی کو اشارہ کیا کہ وہ ایک خاتون پرستار کو سیلفی کے لیے اپنے قریب آنے دیں۔
سیلفی لینے کے بعد لڑکی نے ادت کے گال پر بوسہ دیا، جس کے بعد ادت نے خاتون کے ہونٹوں پر بوسہ دیا۔ اس کے بعد حاضرین نے شور مچانا شروع کر دیا۔ ادت نارائن نے ‘ٹپ ٹپ برسا پانی’ کی ایک لائن گاتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا، جس میں کہا گیا – ‘میرے بس میں نہیں میرا من، میں کیا کروں’۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہے، اور صارفین اس پر اپنے ردعمل دے رہے ہیں۔
news
یورپی خلائی ایجنسی نے ممکنہ خطرناک سیارچے کی نگرانی شروع کر دی
یورپی خلائی ایجنسی نے ایک ایسے سیارچے کی نگرانی شروع کر دی ہے جو 2032 میں زمین سے ٹکرا سکتا ہے۔
یہ سیارچہ YR4 27 دسمبر 2024 کو چلی میں ایک دوربین کے ذریعے دیکھا گیا، لیکن اس کے بعد سے یہ امریکا اور یورپ کے ماہرین فلکیات کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
یورپی خلائی ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ جنوری کے اوائل سے، ماہرین فلکیات دنیا بھر میں دوربینوں کا استعمال کرتے ہوئے اور نئے ڈیٹا کی مدد سے اس سیارچے کے سائز اور رفتار کے بارے میں اپنی معلومات کو بہتر بنانے کے لیے اس کا مسلسل مشاہدہ کر رہے ہیں۔
موجودہ تخمینوں کے مطابق 1.3 فیصد امکان ہے کہ 328 فٹ چوڑا یہ سیارچہ 22 دسمبر 2032 کو زمین سے ٹکرائے گا۔
اس سائز کا سیارچہ اوسطاً ہر چند ہزار سال بعد زمین پر اثر انداز ہوتا ہے اور کسی مقامی علاقے کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں