head lines

پاکستان معاشی استحکام کی راہ پر، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

Published

on

وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام، مالی نظم و ضبط اور ساختی اصلاحات کے ایک نئے دور سے گزر رہا ہے۔
انہوں نے واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں کے دوران چین کے نشریاتی ادارے CGTN کو خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی معاشی بہتری کو سراہا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں روپے کی قدر مستحکم رہی، مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آ چکی ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
عالمی اداروں فچ، موڈیز اور ایس اینڈ پی نے تین سال بعد پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری ظاہر کی ہے جو مالیاتی نظم و ضبط کا ثبوت ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے توسیعی مالیاتی پروگرام (EFF) کے تحت دوسری جائزہ رپورٹ مکمل ہو چکی ہے، جو عالمی اداروں کے اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے، توانائی کے شعبے میں بہتری لانے، سرکاری اداروں کی نجکاری اور مالی نظم و ضبط برقرار رکھنے پر بھرپور توجہ دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں میں دوبارہ رسائی حاصل کر لی ہے۔
رواں سال پانڈا بانڈ کے اجراء اور 500 ملین ڈالر کے یورو بانڈ کی بروقت ادائیگی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔
سی پیک فیز 2.0 کے تحت صنعتی تعاون، معاشی زونز اور نجی شعبے کی شمولیت پر پیش رفت جاری ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ بیجنگ کے دوران 24 مشترکہ سرمایہ کاری معاہدے طے پائے۔
تفصیلات کے لیے وزارت خزانہ پاکستان کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version