news
سندھ نے گھر بیٹھے گاڑیوں کی رجسٹریشن سروس کا آغاز کر دیا۔

سندھ حکومت نے گھر بیٹھے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے نئی سہولت کا اعلان کر دیا۔ اس بات کا انکشاف وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ایکسائز شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز کی ایک اہم میٹنگ کے بعد گھر بیٹھے گاڑیوں کی رجسٹریشن کی اجازت دینے والی نئی سہولت متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سروس کی سرکاری فیس دس ہزار روپے ہوگی، اور بائیو میٹرک ڈیٹا اکٹھا کرنا اور تصدیق دونوں فرد کے گھر پر کی جائیں گی۔
میمن نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ محکمہ نے اس سے قبل پریمیم نمبر پلیٹس کی فروخت کے ذریعے صرف چار گھنٹوں میں 6.7 بلین روپے اکٹھے کیے تھے اور ستمبر میں ایک اور نیلامی کرنے کا منصوبہ ہے۔
اس سے قبل، سندھ حکومت نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے 60 دن کی حد ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے تحت افراد کے لیے صرف رجسٹرڈ گاڑیاں خریدنا لازمی قرار دیا گیا تھا۔
میمن نے کہا تھا کہ افراد اب گاڑیاں صرف اسی صورت میں خرید سکیں گے جب وہ پہلے سے رجسٹرڈ ہوں۔ اگر کوئی غیر رجسٹرڈ گاڑی خریدتا ہے، تو اسے استعمال کرنے سے پہلے رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنا ہوگا۔
news
عطاء اللہ تارڑ: بھارت بھول میں نہ رہے، بھرپور جواب ملے گا

لاہور:
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے بھارت کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کسی بھول میں نہ رہے، اس بار “ٹی فینٹاسٹک” نہیں بلکہ “مار بھی فینٹاسٹک” پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے ہمیں آزمانے کی کوشش کی تو اسے بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی صورت حال سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ ہم دہشت گردی کے خلاف ایک ڈھال ہیں اور بیانیے کی جنگ میں پہلے ہی کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔ تاہم اگر بھارت کا کوئی اور ارادہ ہوا تو بھی پاکستان بھرپور انداز میں جواب دے گا۔
عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ بھارت کے اندر سے خود مودی حکومت کے خلاف آوازیں بلند ہو رہی ہیں، اور بھارت کو اندازہ ہو چکا ہے کہ اس کا پروپیگنڈا الٹا اسی پر بھاری پڑ رہا ہے۔ اب بھارت کو اپنی حرکتوں پر شرمندگی کا سامنا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم بھارت کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان میں اس وقت مکمل اتحاد ہے۔ ہم بھارت کو بھرپور اور مشترکہ انداز میں جواب دیں گے۔ انہوں نے پاکستانی عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر “میم گیم” میں حاصل کی گئی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں نے ہر محاذ پر اپنا لوہا منوایا ہے۔
عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ اس معاملے پر ہم سب متحد ہیں اور بھارت کو جواب دینے کے لیے تیار کھڑے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلگام کا واقعہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سے دو سو کلومیٹر دور پیش آیا، اور بھارتی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بھارتی ایئر لائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہے، جس کے نتیجے میں بھارتی پروازوں کے ٹکٹ کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور بھارت کی معیشت پر کاری ضرب لگ رہی ہے۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت کو اب یہ احساس ہو گیا ہے کہ پاکستان کا جواب اس کے پروپیگنڈے سے کہیں زیادہ مؤثر ہے، اور انہیں اب شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
news
اداکارہ علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا

لاہور:
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
علیزہ شاہ، جو فلم ’سپر اسٹار‘ سے فلمی دنیا میں داخل ہوئیں اور ڈرامہ ’عہدِ وفا‘ کے ذریعے شہرت کی بلندیوں تک پہنچیں، حالیہ برسوں میں اپنے لباس، اسٹائل اور میوزک ویڈیوز کی وجہ سے مسلسل سوشل میڈیا ٹرولنگ کا نشانہ بنتی رہی ہیں۔
حال ہی میں علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں اعتراف کیا کہ وہ بظاہر مضبوط دکھائی دیتی ہیں، لیکن حقیقت میں ذہنی دباؤ اور مشکلات سے گزر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی غیر اخلاقی راستہ اختیار نہیں کیا، اس کے باوجود شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جو انہیں ذہنی طور پر متاثر کر رہی ہے۔
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر “She Quits” لکھ کر سوشل میڈیا چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کیا اور اپنے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے پوسٹس بھی حذف کر دی ہیں۔ علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا کو “جہنم” سے تعبیر کرتے ہوئے اس پلیٹ فارم سے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
علیزہ شاہ کے اس اعلان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ افراد نے اسے محض توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا، جب کہ کچھ نے ہمدردی کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا: ’’اگر سوشل میڈیا پر آتی ہو تو تنقید کا سامنا کرنے کا حوصلہ بھی رکھو۔‘‘ جبکہ ایک اور صارف نے کہا: ’’لگتا ہے علیزہ کسی ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، انہیں مدد اور دعا کی ضرورت ہے۔‘‘
مداحوں کی بڑی تعداد نے علیزہ شاہ کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد اپنی زندگی میں سکون اور خوشی حاصل کریں گی۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں