head lines

سیکیورٹی فورسز کا میر علی اور مہمند میں دہشتگردوں پر بڑا آپریشن

Published

on

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے دہشت گردوں کے منصوبے ناکام بنا دیے۔

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خوارج نے سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر خودکش حملے کی کوشش کی۔ ایک خارجی نے بارود سے بھری گاڑی کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی جبکہ مزید تین دہشت گردوں نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ تاہم فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے تمام دہشت گردوں کو کیمپ کے باہر ہی ہلاک کر دیا۔
اس حملے میں سیکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ دو دنوں میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں افغان طالبان کے حمایت یافتہ 88 خوارج مارے جا چکے ہیں۔
ادھر خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں پاک فوج نے دراندازی کی کوشش ناکام بنا کر بھارتی حمایت یافتہ فتنتہ الخوارج کے 45 سے 50 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ دہشت گرد افغانستان سے پاکستان میں داخل ہو کر بڑے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ کارروائی خفیہ معلومات پر مبنی تھی، جس میں دہشت گردوں کی بڑی تعداد کو نشانہ بنایا گیا۔
آپریشن کے دوران کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

ذرائع کے مطابق فتنتہ الخوارج کے یہ گروہ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ قوم کی حمایت سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

یہ حالیہ کامیابیاں واضح کرتی ہیں کہ سیکیورٹی فورسز ملک کے امن و استحکام کے لیے ہر ممکن قربانی دینے کو تیار ہیں اور کسی بھی بیرونی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version