خاص رپورٹ

مریم نواز: سعودی عرب کے ساتھ تعلقات نئی جہت تک لے جائیں گے

Published

on

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو نئی جہت تک لے جایا جائے گا۔ ان کے مطابق مکہ اور مدینہ کی پاسبانی کی ذمہ داری پاکستان کے لیے ایک عظیم اعزاز ہے۔ وہ لاہور میں سعودی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں، اور حکومت سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ مزید کہا کہ پنجاب حکومت جدید خطوط پر ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے تاکہ معیشت کو مضبوط بنایا جا سکے۔

مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقتوں میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اتحاد اور اعتماد کا رشتہ مزید مضبوط ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی معاہدے کو عوام نے بھرپور سراہا ہے جبکہ سیلاب متاثرین کی مدد پر پاکستان سعودی عرب کا شکر گزار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version