Tag: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

  • سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ ہونے پر مریم نواز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

    سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ ہونے پر مریم نواز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

    پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف توہینِ سینیٹ کی کارروائی کا مطالبہ سامنے آیا۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں مشیراطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹرسیف کا کہنا ہے کہ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کرکے وزیراعلیٰ پنجاب سینیٹ کی توہین کررہی ہیں، سینیٹ کی توہین پر چیئرمین سینیٹ کو چاہیئے کہ وہ مریم نواز کے خلاف کارروائی کریں، چیئرمین سینیٹ پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کرنے کے جرم میں مریم نواز کو طلب کرکے توہین سینٹ کی کارروائی کریں۔ انہوں نے بیان کیا کہ بے گناہ اعجاز چوہدری کے لیے جاری کردہ پروڈکشن آرڈر پر وزیراعلی پنجاب تین ماہ سے عمل درآمد نہ کرکے سینٹ کی توہین کر رہی ہیں، چیئرمین سینٹ تھرتھر کانپنے کی بجائے سینیٹ کی توہین پر وزیراعلی پنجاب کو طلب کرکے کاروائی کریں، تین ماہ سے پروڈکشن آرڈرز پر عمل نہ ہونا پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی ملی بھگت ثابت کرتا ہے، چیئرمین سینیٹ کے پروڈکشن آرڈر پر پیپلز پارٹی نمائشی بیانات دینے کے بجائے حکومت سے علیحدہ ہونے کا اعلان کرے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نمائشی لڑائی سے عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے، دونوں جماعتیں عوام اور تاریخ میں چھبیسویں ترمیم کرنے والے جمہوریت کش ٹولے کے طور پر یاد رکھی جائیں گی۔
    دوسری طرف سینیٹر تاج حیدر کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی استحقاق کا اجلاس ہوا جہاں اجلاس کے دوران اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد نہ کرنے کا معاملہ اٹھایا گیا اور اس حوالے سے آئی جی پنجاب، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب اور جیل سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت پیش ہوئے، اجلاس میں آئی جی پنجاب اور آئی جی جیل کے خلاف تحریکِ استحقاق پر غور کیا گیا۔

    اجلاس میں سینیٹر فیصل سلیم نے کہا کہ ‘سینیٹر اعجاز چوہدری کے 3 بار پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے، پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد نہیں کریں گے تو ہم بھی احکامات دیں گے، آئی جی جیل بھی اس وقت تک معطل رہیں جب تک وہ پروڈکشن آرڈرپر عمل نہیں کرتے’، اسی طرح اجلاس کے دوران سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ ‘چیئرمین سینیٹ کے آرڈر پر عمل نہ کرنا ایک سنجیدہ استحقاق ہے، اگر آج نہیں ہوسکتا تو اعجاز چوہدری کو پیر کو کمیٹی میں پیش کیا جائے’۔

  • نواز شریف اور مریم نواز کا معیشت اور ترقی پر عزم بیان

    نواز شریف اور مریم نواز کا معیشت اور ترقی پر عزم بیان

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کا مشن ایک چیلنج کے طور پر لیا گیا ہے، اور پاکستان کو ڈیفالٹ کے خطرے سے نکالا گیا ہے۔ ہمارا مقصد ملک کی ترقی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا ہے تاکہ وہ خوشحال زندگی گزار سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن، معاشی تباہی، مہنگائی اور بدتمیزی تبدیلی کی بدترین صورتیں تھیں۔ اس ملاقات میں صدر ن لیگ اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ساتھ اراکین پنجاب اسمبلی بھی موجود تھے، جن میں مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ، سینیٹر پرویز رشید، مریم اورنگزیب اور دیگر رہنما شامل تھے۔

    اراکین پنجاب اسمبلی سے بات چیت کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی محنت سے معاشی استحکام واپس آیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پالیسیوں کے تسلسل سے معاشی ترقی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

    نواز شریف نے افسوس کا اظہار کیا کہ ماضی میں ترقی کرتی ہوئی پاکستان کو پٹڑی سے اتار دیا گیا، معیشت اور اقدار کو تباہ کیا گیا، اور جمہوریت کے ساتھ دھوکہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں بد تہذیبی، بدتمیزی، بغض اور انتقام کو شامل کر دیا گیا۔ نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ ہم نے جو وعدے کیے تھے، اللہ کے فضل و کرم سے وہ آج عوام کے سامنے پورے ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ عوام کی خدمت کا مشن ایک چیلنج کے طور پر لیا گیا ہے۔

  • نواز شریف اور مریم نواز سے پنجاب اسمبلی اراکین کی ملاقات

    نواز شریف اور مریم نواز سے پنجاب اسمبلی اراکین کی ملاقات

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے راولپنڈی، اٹک، مری، چکوال، وزیرآباد، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین سے منتخب ہونے والے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔

    پارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی صورتحال، عوام کے مسائل اور حلقوں میں ترقیاتی کاموں پر گفتگو ہوئی۔ ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو صوبے میں بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔

    انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف نے محمد نواز شریف اور شہباز شریف کے دور کی کارکردگی کی یاد تازہ کر دی ہے۔ سیاسی تعصبات سے پاک شفافیت اور میرٹ پر ترقیاتی کاموں کی تکمیل خوش آئند اور مثبت سیاسی روایت ہے۔ سستی اور وافر کھاد کی دستیابی پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف مبارکباد اور شاباش کی مستحق ہیں۔

    ارکان اسمبلی نے کہا کہ کسان کارڈ کی بدولت آڑھتیوں سے چھٹکارا ملنے پر کاشتکار خوشحال ہوا ہے۔ صحت کے پورے نظام کی بہتری، مفت ادویات اور گھر کی دہلیز پر علاج، ہونہار سکالرشپ کی فراہمی اور ستھرا پنجاب کی سکیمیں قابل تحسین ہیں۔ اجتماعی شادیوں کے “دھی رانی پروگرام” کو عوام میں بہت پذیرائی ملی ہے۔

    اس موقع پر اراکین پنجاب اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا کہ آپ سب میری طاقت اور عزت ہیں۔

  • بین المذاہب ہم آہنگی: وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کا امن و رواداری پر زور

    بین المذاہب ہم آہنگی: وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کا امن و رواداری پر زور

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انتہا پسندی اور تفرقہ انگیز بیان بازی ہمارے معاشرے کے لیے خطرہ ہیں۔ عالمی ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر بین المذاہب ہم آہنگی کا ہفتہ منا رہے ہیں کیونکہ ہم سماجی ہم آہنگی اور اقدار کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ اسلام انصاف، رحم اور مخلوقات کے احترام کی تعلیم دیتا ہے، جبکہ انتہا پسندی اور تفرقہ انگیز بیان بازی سماجی تانے بانے کے لیے خطرہ ہیں۔ دنیا اس وقت عدم برداشت اور تقسیم کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے، اس لیے امن اور اتحاد کے لیے اپنے اجتماعی عزم کا اعادہ کرنا ضروری ہے، اور شہری بھائی چارے کے رشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ لوگوں کو باہمی برداشت اور تعاون کی اقدار اپنانے کی ترغیب دینی چاہیے۔ ہم رواداری اور باہمی احترام کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں، اور خوف کی فضا پھیلانے والوں کے خلاف ہم اکٹھے ہو کر جواب دیں گے۔ نفرت کے بیج بونے والوں کا مقابلہ ہم بات چیت کے ذریعے کریں گے، اور مذہبی اسکالرز، کمیونٹی رہنما اور شہری معاشرے میں مثبت کردار ادا کریں گے۔ پاکستان تمام مذاہب کے لیے ایک محفوظ ملک ہے۔
    اسی حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کہتی ہیں کہ پاکستان ہمیشہ سے مختلف مذاہب اور ثقافتوں کا گہوارہ رہا ہے۔

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~