ٹیکنالوجی

نوبیل انعام برائے طبعیات 2025 کے فاتحین کا اعلان

Published

on

رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنسز نے سال 2025 کے نوبیل انعام برائے طبعیات کے فاتحین کا اعلان کر دیا۔ اس سال یہ اعزاز تین سائنس دانوں — جان کلارک، مائیکل ڈیووریٹ، اور جان مرٹینیز — کو دیا گیا۔

ادارے کی پریس ریلیز کے مطابق، ان سائنس دانوں کو میکرواسکوپک کوانٹم مکینیکل ٹنلنگ اور الیکٹرک سرکٹ میں انرجی کوانٹائزیشن کی دریافت پر نوبیل انعام دیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ اس کامیابی نے کوانٹم مکینکس کی عملی سائنس میں نئی راہیں کھول دی ہیں۔

ایوارڈ کے ساتھ 12 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم بھی دی جائے گی جو تینوں میں برابر تقسیم ہوگی۔ یہ انعامی رقم 10 دسمبر کو اسٹاک ہوم میں ہونے والی تقریب میں دی جائے گی۔

نوبیل کمیٹی برائے فزکس کے چیئرمین اولی ایرکسن کے مطابق، آج دنیا کی کوئی بھی جدید ٹیکنالوجی کوانٹم مکینکس کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دریافت نے طبعیات کے نئے دور کی بنیاد رکھ دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version