news

وزیراعلیٰ مریم نواز: پنجاب میں کرائم میں 70% کمی

Published

on

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں 70 فیصد تک کمی آ چکی ہے اور 16 اضلاع ایسے ہیں جہاں جرائم زیرو لیول پر پہنچ چکے ہیں۔ مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو اپنی صلاحیتیں منوانے کے لیے مردوں سے زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ بہت سی نوجوان لڑکیاں انہیں رول ماڈل قرار دیتی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب پاکستان کا سب سے بڑا سکھ ٹورزم کاریڈور بن چکا ہے اور جلد ہی صوبے کی پہلی فضائی کمپنی “ایئر پنجاب” کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے باوجود بروقت اقدامات کی بدولت بڑے جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکا۔

سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ سیاحت نہ صرف معاشی ترقی بلکہ مقامی روزگار کے فروغ کا بھی مؤثر ذریعہ ہے۔ پنجاب سیاحتی وسائل سے مالا مال ہے، اور حکومت ان وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے منصوبہ بندی کے تحت اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے نئے سیاحتی مقامات متعارف کروائے جا رہے ہیں، جہاں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے لیے ضروری سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ سیاحت کے فروغ سے نہ صرف ثقافت اور ورثہ اجاگر ہوگا بلکہ معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ حکومت کی کوشش ہے کہ پنجاب کو ٹورازم حب بنایا جائے تاکہ دنیا کو پاکستان کی تہذیبی و تاریخی اہمیت سے روشناس کرایا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version