head lines
ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ، سیلابی صورتحال میں شدت
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ چنیوٹ میں دو گھنٹے سے زائد بارش ہوئی، جس سے سیلاب متاثرین کی مشکلات بڑھ گئیں۔ ادھر شیخوپورہ اور گردونواح میں تیز بارش نے نشیبی علاقے ڈبو دیے۔ جہلم میں بھی ندی نالے بپھر گئے اور کئی بستیاں زیرِ آب آگئیں۔
اسی دوران ریسکیو ٹیموں کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ والا کے مقام پر غیر معمولی سیلاب آیا۔ مزید برآں قریبی دیہات کو خالی کرانے کے اعلانات بھی کیے گئے۔ بھارت نے دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا، جس سے خوشاب اور جھنگ کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
دوسری جانب پشاور میں موسلا دھار بارش سے صدر، جی ٹی روڈ اور گورنر ہاؤس کے اطراف پانی کھڑا ہوگیا۔ باغ آزاد کشمیر میں نالہ ماہل میں طغیانی آئی اور بستی خالی کروالی گئی۔ تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بارش کا امکان ہے۔ آج اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔ شام یا رات میں سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بھی بارش متوقع ہے۔