news

پاکستان اور جاپان کا تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

Published

on

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جاپان کے وزارتِ خارجہ کے سینئر اسٹیٹ منسٹر مایا جی ٹاکوما سے ٹوکیو میں ملاقات کی جس میں تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ جاپان ایک ایسا ملک ہے جس کی معاشی و ٹیکنالوجیکل ترقی دنیا کے لیے مثال ہے اور پنجاب میں بھی جاپان کے ترقیاتی ماڈل کو اپنانا چاہتے ہیں تاکہ عوام کو جدید سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ ملاقات میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے حوالے سے بھی بات ہوئی جس پر مایا جی ٹاکوما نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور مریم نواز کو پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جاری 120 سے زائد منصوبے قابلِ تعریف ہیں اور جاپان ہمیشہ پاکستان کو قریبی دوست ملک سمجھتا ہے۔ مریم نواز نے جاپانی قیادت کو سرمایہ کاری کے لیے اپنی حکومت کی مراعاتی پالیسی سے آگاہ کیا اور کہا کہ جاپان کی تعمیراتی ٹیکنالوجی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کا ماڈل پاکستان کے لیے بے حد مددگار ثابت ہوگا۔ ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version