ٹیکنالوجی
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ لائسنس کا اجراء جلد — پی ٹی اے کی تیاری مکمل
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کے آغاز کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے لائسنسز کے اجرا کے لیے تمام تیاری مکمل کرلی ہے۔ اس مقصد کے لیے پی ٹی اے ہیڈکوارٹر میں سیٹلائٹ ڈائریکٹوریٹ قائم کیا گیا ہے، جو وائرلیس ڈویژن کے ماتحت کام کرے گا اور سروس پرووائیڈرز کے لائسنسنگ معاملات دیکھے گا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے پی ایس اے آر بی کی جانب سے ارسال کردہ قواعد پر اپنی رائے بھی بھیج دی ہے۔ قواعد کی منظوری اور کمپنیوں کی رجسٹریشن کے بعد لائسنس فوری جاری کر دیے جائیں گے۔ رجسٹریشن تقاضے پورے کرنے والی کمپنیوں کو ایک سے دو ہفتوں میں لائسنس مل جائے گا۔ مزید یہ کہ پی ٹی اے پہلے ہی سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے لیے سنگل لائسنس تیار کر چکا ہے۔