تجارت
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، فی تولہ 500 روپے سستا
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 58 ہزار 300 روپے کا ہوگیا، جبکہ دس گرام سونا 429 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 7 ہزار 184 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر کمی کے بعد 3356 ڈالر پر آ گئی۔ صراف ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں چاندی کے نرخ مستحکم ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ تین روز میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 4400 روپے اور عالمی سطح پر 44 ڈالر کی کمی ہو چکی ہے۔