تجارت
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، فی تولہ 500 روپے سستا

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 58 ہزار 300 روپے کا ہوگیا، جبکہ دس گرام سونا 429 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 7 ہزار 184 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر کمی کے بعد 3356 ڈالر پر آ گئی۔ صراف ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں چاندی کے نرخ مستحکم ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ تین روز میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 4400 روپے اور عالمی سطح پر 44 ڈالر کی کمی ہو چکی ہے۔
news
وفاقی حکومت کا 85 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں چینی کی طلب پوری کرنے اور قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے 85 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے سوکار کے ذریعے لیٹر آف کریڈٹ (ایل سیز) قائم کر دیے گئے ہیں اور تمام ایل سیز باقاعدہ طور پر کھول کر متعلقہ بینکوں کو بھجوا دی گئی ہیں۔ معاہدے کے تحت چینی کی یہ کھیپ مرحلہ وار پاکستان لائی جائے گی اور پہلی کھیپ آئندہ چند ہفتوں میں بندرگاہ پر پہنچنے کی توقع ہے۔ وفاقی حکومت نے یہ اقدام مقامی ذخائر میں اضافے اور مستقبل میں کسی ممکنہ قلت یا قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ کو روکنے کے لیے اٹھایا ہے۔ منصوبے کے مطابق درآمدی چینی اوپن مارکیٹ میں رعایتی نرخوں پر عوام کو فراہم کی جائے گی، جس سے سپلائی کا تسلسل قائم رہے گا۔ اس کے علاوہ درآمدی چینی کو عالمی معیار کے تقاضوں پر پورا اتارنے اور مقررہ وقت پر ملک پہنچانے کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
news
پیٹرول 1.40 روپے اضافے، ڈیزل 11.50 روپے سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان ہے۔ اوگرا نے قیمتوں میں ردوبدل کی سمری حکومت کو ارسال کر دی ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 11 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں جمعہ کو تقریباً 2 فیصد بڑھ کر ایک ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ برینٹ کروڈ 1.21 ڈالر بڑھ کر 66.84 ڈالر فی بیرل اور امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 1.31 ڈالر اضافے کے بعد 63.96 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔ قیمتوں میں یہ بحالی ذخائر و سپلائی میں کمی اور امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں کمی کے امکانات کے باعث ہوئی ہے
- news4 months ago
14 سالہ سدھارتھ ننڈیالا کی حیران کن کامیابی: دل کی بیماری کا پتہ چلانے والی AI ایپ تیار
- news4 months ago
رانا ثناءاللہ کا بلاول کے بیان پر ردعمل: سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے
- news4 months ago
فرحان سعید کا بھارتی پابندی پر دلچسپ ردعمل: فن سرحدوں کا محتاج نہیں
- news4 months ago
وزیر دفاع خواجہ آصف: پاکستان کے وجود کو خطرہ ہوا تو ایٹمی ہتھیار استعمال کریں گے