انٹرٹینمنٹ

بشریٰ انصاری کا بھارتیوں پر طنز، ہانیہ عامر کی صلاحیتوں کی تعریف

Published

on

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے حالیہ ویلاگ میں ہانیہ عامر کی اداکاری کو سراہتے ہوئے بھارتیوں کے منفی رویے پر کڑی تنقید کی ہے۔ بشریٰ نے ہانیہ کو ایک محنتی اور پیشہ ور اداکارہ قرار دیا جو ہر موسم اور حالات میں اپنے کام سے مخلص رہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گرمی ہو یا سردی، ہانیہ کبھی اپنی پرفارمنس پر سمجھوتہ نہیں کرتی۔ ہانیہ عامر ان دنوں بھارتی پنجابی فلم سردار جی 3 میں گلوکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ کام کر رہی ہیں، جس پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

بشریٰ انصاری نے سوال اٹھایا کہ جب ہانیہ نے فلم سائن کی، تب تو سب ٹھیک تھا، اب اچانک اس بچگانہ ردعمل کی کیا وجہ ہے؟ کیا ایک نوجوان پاکستانی اداکارہ سے خطرہ محسوس ہو رہا ہے؟ انہوں نے ماضی میں فواد خان کے ساتھ بھارت میں ہونے والے سلوک کی بھی یاد دہانی کروائی۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے پہلگام واقعے کو “منصوبہ بندی” قرار دیا اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام لگایا کہ وہ پاک-بھارت اتحاد نہیں چاہتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version