Connect with us

انٹرٹینمنٹ

بشریٰ انصاری کا بھارتیوں پر طنز، ہانیہ عامر کی صلاحیتوں کی تعریف

Published

on

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے حالیہ ویلاگ میں ہانیہ عامر کی اداکاری کو سراہتے ہوئے بھارتیوں کے منفی رویے پر کڑی تنقید کی ہے۔ بشریٰ نے ہانیہ کو ایک محنتی اور پیشہ ور اداکارہ قرار دیا جو ہر موسم اور حالات میں اپنے کام سے مخلص رہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گرمی ہو یا سردی، ہانیہ کبھی اپنی پرفارمنس پر سمجھوتہ نہیں کرتی۔ ہانیہ عامر ان دنوں بھارتی پنجابی فلم سردار جی 3 میں گلوکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ کام کر رہی ہیں، جس پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

بشریٰ انصاری نے سوال اٹھایا کہ جب ہانیہ نے فلم سائن کی، تب تو سب ٹھیک تھا، اب اچانک اس بچگانہ ردعمل کی کیا وجہ ہے؟ کیا ایک نوجوان پاکستانی اداکارہ سے خطرہ محسوس ہو رہا ہے؟ انہوں نے ماضی میں فواد خان کے ساتھ بھارت میں ہونے والے سلوک کی بھی یاد دہانی کروائی۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے پہلگام واقعے کو “منصوبہ بندی” قرار دیا اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام لگایا کہ وہ پاک-بھارت اتحاد نہیں چاہتے۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

film

‘اسکوئڈ گیم’ سیزن 3 کی دھماکہ خیز اوپننگ، نیٹ فلکس پر نیا ریکارڈ قائم

Published

on

اسکوئڈ گیم

دنیا بھر میں مقبول نیٹ فلکس کی کورین سیریز ‘اسکوئڈ گیم’ کے تیسرے اور آخری سیزن نے ریلیز کے فوری بعد ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ‘اسکوئڈ گیم’ سیزن 3 کو 27 جون 2025 کو ریلیز کیا گیا، اور محض ابتدائی 72 گھنٹوں میں اس سیزن کو دنیا بھر میں 6 کروڑ 10 لاکھ بار دیکھا گیا، جو نیٹ فلکس کی تاریخ میں کسی بھی غیر انگریزی زبان میں بننے والی سیریز کی سب سے بڑی اوپننگ بن گئی ہے۔

یہ سیزن 93 ممالک میں ٹاپ رینکنگ پر پہنچا، اور غیر انگریزی سیریز میں نویں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز کا اعزاز حاصل کیا۔ نئے سیزن میں شامل گیمز پچھلے سیزنز کی نسبت کہیں زیادہ سخت اور پرتشدد دکھائے گئے، جس پر ناظرین کی آرا مختلف رہیں۔ بعض نے ان مناظر کو حقیقت سے قریب تر اور سنسنی خیز قرار دیا، جبکہ دیگر نے اسے حد سے زیادہ پُر تشدد سمجھا۔

سیریز کے ہدایتکار ہوانگ ڈونگ ہیوک کا کہنا ہے کہ اس بار کہانی انسانی امید، اخلاقی کشمکش اور مشکل فیصلوں کے گرد گھومتی ہے، اور اسے پہلے سے زیادہ گہرائی اور بہتر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

جاری رکھیں

news

احد رضا میر اور دنانیر مبین کی قربتیں؟

Published

on

احد رضا میر Newspaper Pakistan

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار احد رضا میر، جنہوں نے ’یقین کا سفر‘، ’عہدِ وفا‘، ’آنگن‘، ’ہم تم‘، ’میم سے محبت‘، ’یہ دل میرا‘ اور ’دھوپ کی دیوار‘ جیسے مشہور ڈراموں سے شہرت حاصل کی، ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ ان دنوں وہ اپنے والدین آصف رضا میر اور سمرا آصف کے ہمراہ امریکہ میں ایک قریبی عزیز کی شادی میں شریک ہیں۔ اسی تقریب میں اداکارہ و سوشل میڈیا انفلوئنسر دنانیر مبین بھی اپنے خاندان کے ہمراہ موجود ہیں، جس کے بعد دونوں کے درمیان قربتوں کی افواہیں زور پکڑ گئی ہیں۔ مداحوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ پہلی بار نہیں، اس سے قبل بھی احد اور دنانیر کو تھائی لینڈ میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، جہاں ایک تصویر میں مبینہ طور پر احد پس منظر میں نظر آ رہے تھے۔ حالیہ تقریب کی تصاویر میں بھی دنانیر کو احد اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ مسلسل دیکھا جا رہا ہے، جس پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ بعض صارفین نے دنانیر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ احد سے دور رہیں، جبکہ چند نے احد کو بھارتی اداکار رنبیر کپور سے تشبیہ دیتے ہوئے ان کی ماضی کی محبتوں اور طلاق کا حوالہ دیا۔ سجل علی سے علیحدگی کے بعد رمشا خان سے منسلک کیے جانے والے احد رضا میر کی ذاتی زندگی ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، جہاں مداح دنانیر کو محتاط رہنے کا مشورہ بھی دے رہے ہیں۔










جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~