news

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

Published

on


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مسلسل دوسرے دن بھرپور تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے آخری دن کا آغاز بھی مثبت انداز میں ہوا، جب 253 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ مارکیٹ کھلی اور انڈیکس 130,940 پوائنٹس پر آ گیا۔

کاروبار کے پہلے سیشن کے اختتام تک تیزی کا یہ سلسلہ برقرار رہا اور انڈیکس مزید 484 پوائنٹس بڑھ کر 131,171 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس کے بعد بھی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد برقرار رہا اور تیزی کا رجحان مزید گہرا ہوتا گیا، یہاں تک کہ 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 1145 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور مارکیٹ 131,832 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر بند ہوئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں شاندار تیزی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس نے پہلی بار 131 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرکے نئی تاریخ رقم کی تھی۔ مسلسل دو دن کی زبردست تیزی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مستحکم کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version