news

پنجاب اسمبلی سے وزراء، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیو الاؤنس میں اضافہ

Published

on

پنجاب حکومت نے وزراء، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے لیو الاؤنس (چھٹی کے دوران تنخواہ) کو ان کی مکمل تنخواہ کے برابر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے بعد چھٹی کے دنوں میں بھی ان حکومتی عہدیداروں کو مکمل تنخواہ ملے گی۔ یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب مریم نواز کی حکومت نے وزراء کی تنخواہوں میں پہلے ہی 900 فیصد تک اضافہ کیا تھا۔ اب لیو الاؤنس میں اضافے کے لیے پنجاب عوامی نمائندوں کے قوانین (ترمیمی) بل 2025 کو پنجاب اسمبلی سے منظور کر لیا گیا ہے۔ اس بل کے تحت پنجاب منسٹرز سیلری، الاؤنس اور پرولیجز ایکٹ 1975 میں ترامیم کی گئی ہیں، جن کے بعد چھٹی کے دوران تنخواہ کی کٹوتی ختم کر دی گئی ہے۔ پہلے جب وزراء کی تنخواہ 1 لاکھ تھی تو ایک ماہ کی چھٹی پر صرف 74 ہزار روپے ملتے تھے، مگر اب ان کی تنخواہ 9 لاکھ 60 ہزار ہو چکی ہے اور چھٹی پر بھی اتنی ہی مکمل رقم دی جائے گی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کو پہلے 1 لاکھ 25 ہزار تنخواہ پر ایک ماہ کی چھٹی پر 37 ہزار روپے ملتے تھے، اب نئی تنخواہ 9 لاکھ 50 ہزار ہو گئی ہے اور اتنی ہی چھٹی پر بھی دی جائے گی۔ اسی طرح ڈپٹی اسپیکر کو بھی پہلے 37 ہزار چھٹی الاؤنس ملتا تھا، جو اب بڑھا کر 7 لاکھ 75 ہزار کر دیا گیا ہے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ موجودہ ترامیم ضروری تھیں کیونکہ پرانا لیو الاؤنس پرانی تنخواہوں کی بنیاد پر مقرر تھا۔










Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version