news

قطری وزیراعظم کا ایران پر شدید ردعمل: حملہ ناقابل قبول

Published

on

قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے ایران کی جانب سے امریکی فوجی اڈے پر کیے گئے میزائل حملے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کی ریاست پر حملہ ناقابل قبول اور سفارتی آداب کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ دوحہ میں لبنان کے وزیراعظم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ اس حملے سے قطر کو حیرت ہوئی کیونکہ قطر نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی تھی، لیکن اب ایران کا قطر میں حملہ ناقابل فہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطری ایئر ڈیفنس نے ایرانی حملے کو کامیابی سے ناکام بنایا اور اس میں قطری فوج کے کردار کو سراہا گیا۔ قطری وزیراعظم نے واضح کیا کہ امریکی اڈے پر میزائل داغنے سے قطر کی خودمختاری کو براہ راست نقصان پہنچا، جو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کا یہ اقدام خطے کے امن کے لیے شدید خطرہ بن سکتا ہے، تاہم قطر خطے میں امن کا خواہاں ہے لیکن بین الاقوامی قوانین کے تحت مناسب جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ قطری وزیراعظم نے خلیجی ممالک کی جانب سے قطر کے ساتھ اظہار یکجہتی اور تعاون پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات ایران نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر چھ بیلسٹک میزائل داغے جس کے نتیجے میں دوحہ میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، اور فضائی دفاعی نظام فوری طور پر فعال کر دیا گیا۔










Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version