news

پاکستان روس سٹریٹیجک شراکت داری میں پیش رفت، بھارت کو سفارتی دھچکا

Published

on


پاکستان اور روس کے درمیان سٹریٹیجک شراکت داری میں زبردست پیش رفت ہوئی ہے، جس کی وجہ سے بھارت کو ایک اور سفارتی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ روس نے پاکستان کی مضبوط معاشی حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک میں بڑے سرمایہ کاری کے معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس بدلتی ہوئی صورت حال نے خطے میں بھارت کے اثر و رسوخ کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ عرب نیوز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان ایک ارب ڈالر کی دو طرفہ تجارت کی توقع ہے، جبکہ پاکستان کا روس سے سستے تیل کی درآمد کا عمل بھی کامیابی سے جاری ہے۔ دی ڈپلومیٹ کے مطابق، وسطی ایشیا میں روابط کے حوالے سے روس پاکستان کے اہم کردار کو تسلیم کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان بارٹر ٹریڈ سسٹم متعارف کرانے پر غور کر رہا ہے۔ مزید یہ کہ روسی ٹیکنالوجی کی مدد سے پاکستان اسٹیل ملز کے 700 ایکڑ رقبے پر ایک جدید پلانٹ تعمیر کیا جا رہا ہے، جس سے خام تیل کی ترسیل کے اخراجات میں کمی آئے گی۔ اس منصوبے سے پاکستان اسٹیل کی درآمدات میں 30 فیصد کمی اور 2.6 ارب ڈالر کی بچت کی توقع ہے۔ بھارت کی جانب سے اس شراکت داری کے خلاف مسلسل پروپیگنڈا کیا گیا، لیکن روس اور چین کی جانب سے پاکستان پر بڑھتا ہوا اعتماد ملک کی کامیاب خارجہ پالیسی کا ثبوت ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version