head lines

یوم تکبیر : پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو 27 سال مکمل

Published

on

آج پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو 27 سال مکمل ہو گئے ہیں، اور اس موقع پر ملک بھر میں یوم تکبیر ملی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ 28 مئی 1998 کو، اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں، بلوچستان کے چاغی میں چھ کامیاب ایٹمی دھماکے کیے گئے تھے۔ یہ دھماکے بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کا بھرپور جواب تھے اور اس کے ذریعے خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا گیا۔ اس شاندار کارنامے نے پاکستان کو دنیا کی ساتویں اور امتِ مسلمہ کی پہلی ایٹمی طاقت بنا دیا۔

یومِ تکبیر کے موقع پر آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے، اور وفاقی و صوبائی سطح پر خصوصی تقریبات، سیمینارز، ریلیوں اور ملی نغموں کے ذریعے وطن کی سلامتی، خودمختاری اور ایٹمی طاقت پر فخر کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ نوجوان نسل کو اس تاریخی دن کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لیے چاغی سمیت مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم تکبیر 28 مئی پاکستان کی دفاعی تاریخ کا ایک سنہری دن ہے، جب ہم نے اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے ایک جرات مندانہ فیصلہ کیا اور ناقابل تسخیر دفاعی صلاحیت حاصل کی۔ انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی۔ یومِ تکبیر ہمیں اتحاد، عزم اور استقلال کی اہمیت کا احساس دلاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version