news

ماہرینِ فلکیات کی شمسی طوفانوں سے خبردار، زمین پر ریڈیو بلیک آؤٹ کا خطرہ

Published

on


ماہرینِ فلکیات نے آئندہ دنوں میں شدید شمسی طوفانوں اور دیگر خلائی موسمی سرگرمیوں کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سورج کا ایک فعال اور خطرناک حصہ زمین کی سمت آ چکا ہے، جو ریڈیو بلیک آؤٹ اور برقی نظام میں خلل کا سبب بن سکتا ہے۔

ناسا کے سولر ڈائنامکس آبزرویٹری نے شمسی سطح پر ایک نیا سن اسپاٹ ریجن شناخت کیا ہے جس سے 2025 کی سب سے طاقتور شمسی لپٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماہرین نے اسے ایکس 2.7 درجہ کی لپٹ قرار دیا ہے جو شمسی سرگرمیوں کی سب سے خطرناک سطح سمجھی جاتی ہے۔

اس شمسی اخراج کے باعث مشرقِ وسطیٰ میں ریڈیو بلیک آؤٹ کا واقعہ پیش آیا، جہاں ہائی فریکوئنسی ریڈیو سگنلز تقریباً 10 منٹ تک متاثر رہے۔
امریکی ادارے NOAA کے مطابق آئندہ دنوں میں یہ شمسی سرگرمیاں ریڈیو مواصلات، برقی پاور گرڈ، نیویگیشن سسٹمز اور خلانوردوں کے لیے مسلسل خطرہ بن سکتی ہیں۔

ناسا نے عوام، فضائی اور مواصلاتی اداروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلائی موسمیات پر گہری نظر رکھی جائے تاکہ ممکنہ خطرات سے بروقت نمٹا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version