news
ماہرینِ فلکیات کی شمسی طوفانوں سے خبردار، زمین پر ریڈیو بلیک آؤٹ کا خطرہ

ماہرینِ فلکیات نے آئندہ دنوں میں شدید شمسی طوفانوں اور دیگر خلائی موسمی سرگرمیوں کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سورج کا ایک فعال اور خطرناک حصہ زمین کی سمت آ چکا ہے، جو ریڈیو بلیک آؤٹ اور برقی نظام میں خلل کا سبب بن سکتا ہے۔
ناسا کے سولر ڈائنامکس آبزرویٹری نے شمسی سطح پر ایک نیا سن اسپاٹ ریجن شناخت کیا ہے جس سے 2025 کی سب سے طاقتور شمسی لپٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماہرین نے اسے ایکس 2.7 درجہ کی لپٹ قرار دیا ہے جو شمسی سرگرمیوں کی سب سے خطرناک سطح سمجھی جاتی ہے۔
اس شمسی اخراج کے باعث مشرقِ وسطیٰ میں ریڈیو بلیک آؤٹ کا واقعہ پیش آیا، جہاں ہائی فریکوئنسی ریڈیو سگنلز تقریباً 10 منٹ تک متاثر رہے۔
امریکی ادارے NOAA کے مطابق آئندہ دنوں میں یہ شمسی سرگرمیاں ریڈیو مواصلات، برقی پاور گرڈ، نیویگیشن سسٹمز اور خلانوردوں کے لیے مسلسل خطرہ بن سکتی ہیں۔
ناسا نے عوام، فضائی اور مواصلاتی اداروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلائی موسمیات پر گہری نظر رکھی جائے تاکہ ممکنہ خطرات سے بروقت نمٹا جا سکے۔
news
لاہور: کمسن ڈرائیور اور موٹر سائیکل ریسنگ سے دو ہلاکتیں

لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ اس وقت پیش آیا جب 13 سالہ کمسن حاشر نامی لڑکا تیز رفتار کار چلاتے ہوئے قابو نہ رکھ سکا اور تین موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر مار دی۔ لاہور حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کا سبب بننے والے کمسن ڈرائیور کو موقع پر موجود شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا، جبکہ گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور بچے کے والدین سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ شہری حلقوں میں کمسن بچوں کو گاڑیاں چلانے کی اجازت دینے پر شدید تشویش پائی جاتی ہے، اور عوامی مطالبہ ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت قانونی اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔
دریں اثناء کراچی کی مصروف شاہراہ فیصل پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان ریس لگانے کے دوران تصادم ہوا، جس میں ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں موٹر سائیکل سوار تیز رفتاری سے شاہراہ فیصل پر ریس لگا رہے تھے کہ اچانک ٹکرا گئے۔ حادثے کے بعد دونوں زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، کم عمری میں ڈرائیونگ اور غیر قانونی ریسنگ کے بڑھتے واقعات شہری زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، جس پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔
news
یوم عاشور: وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے سیکیورٹی اداروں کو سراہا

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوم عاشور کا پُرامن اور پُرسکون انعقاد صوبائی حکومتوں اور سیکیورٹی فورسز کی مؤثر اور پیشہ ورانہ منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران عاشورہ کے انتظامات پر بریفنگ لی اور ان کی قیادت میں کیے گئے اقدامات کو سراہا۔ وزیراعظم نے پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز، سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ، خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور، بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی، گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ گلبر خان اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کو بھی مؤثر سیکیورٹی انتظامات پر خراج تحسین پیش کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ عاشورہ کا پُرامن انعقاد قومی یکجہتی اور سیکیورٹی فورسز کی مثالی کارکردگی کا مظہر ہے۔ انہوں نے اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں جلوسوں اور مجالس کے بخیر و عافیت اختتام پذیر ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے فوج، رینجرز، پولیس، انتظامیہ اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی محنت، پیشہ ورانہ طرز عمل اور مثالی نظم و ضبط کو سراہا اور کہا کہ ہر جوان، افسر اور اہلکار کا دل کی گہرائی سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنی جانفشانی سے فرائض انجام دیے اور عزاداروں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی۔
محسن نقوی نے علمائے کرام کے کردار کو بھی قابل تحسین قرار دیا اور کہا کہ بھائی چارے، مذہبی ہم آہنگی اور بین المسالک اتحاد کے فروغ میں علما نے کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام فورسز اور فیلڈ فارمیشنز نے دن رات ایک کرکے محرم الحرام کے ایّام بخیر و عافیت مکمل کیے، اور ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ یہ عظیم فریضہ بخوبی سرانجام پایا۔
- news3 months ago
رانا ثناءاللہ کا بلاول کے بیان پر ردعمل: سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے
- news3 months ago
14 سالہ سدھارتھ ننڈیالا کی حیران کن کامیابی: دل کی بیماری کا پتہ چلانے والی AI ایپ تیار
- news2 months ago
ماؤنٹ ایورسٹ یا مونا کیا؟ دنیا کا سب سے اونچا پہاڑ کون سا ہے؟
- news2 months ago
اداکارہ علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا