news

ہانیہ عامر کا جھوٹی پوسٹس اور افواہوں پر سخت ردعمل، مداحوں سے احتیاط کی اپیل

Published

on

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے منسوب جھوٹی پوسٹس اور افواہوں پر شدید پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ ہانیہ عامر نے واضح کیا کہ ان کا صرف ایک آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ ہے اور اس کے علاوہ ان سے منسوب کیے جانے والے تمام دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں۔ حال ہی میں پاک بھارت کشیدگی کے دوران ایک جعلی پوسٹ وائرل ہوئی جس میں بھارتی وزیراعظم سے کشمیر میں حملے پر اپیل کی گئی تھی، جسے ہانیہ نے سختی سے مسترد کرتے ہوئے جعلی قرار دیا۔

اس کے بعد یہ افواہ بھی سامنے آئی کہ وہ بھارتی مداحوں کے لیے علیحدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ چلا رہی ہیں، جس پر اداکارہ نے مداحوں سے فیک اکاؤنٹ کو رپورٹ کرنے کی اپیل کی۔ حالیہ دنوں ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر نے اپنی ویڈیو کی تشہیر کے لیے ہانیہ کا نام استعمال کیا اور دعویٰ کیا کہ اداکارہ نے ان سے کیمرہ زومنگ کے بارے میں سوال کیا تھا، جسے ہانیہ نے انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے بے بنیاد قرار دیا۔

ہانیہ عامر نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی خبر پر یقین کرنے سے قبل اس کی تصدیق کریں تاکہ جھوٹی خبروں کا پھیلاؤ روکا جا سکے۔ سوشل میڈیا صارفین نے ہانیہ کی حمایت کرتے ہوئے فیک نیوز کے خلاف مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version