news
پیٹرول و ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا، ایل پی جی کی قیمت میں بھی کمی
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کرتے ہوئے اوگرا کی سفارشات کی روشنی میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کر دی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 63 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 256 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، اس کے علاوہ اوگرا نے مئی کے مہینے کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی کر دی ہے اور اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے، نوٹیفیکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 37 روپے 80 پیسے کی کمی کے بعد نئی قیمت 2892 روپے 91 پیسے مقرر ہوئی ہے جبکہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 20 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 245 روپے 16 پیسے فی کلو طے کی گئی ہے۔
news
ریحام خان نے “پاکستان ریپبلک پارٹی” کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنا لی
پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کی سابقہ اہلیہ، صحافی اور سماجی کارکن ریحام خان نے باضابطہ طور پر اپنی نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کی جماعت کا نام “پاکستان ریپبلک پارٹی” ہوگا۔ ریحام خان نے کہا کہ ان کی جماعت صرف اقتدار کے حصول کی سیاست نہیں کرے گی بلکہ عوامی فلاح، شفافیت اور انصاف کے لیے جدوجہد کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار نہیں اور نہ ہی عارضی سیاست دان ہیں، بلکہ وہ اگلے 30 سال کی حکمت عملی لے کر میدان میں آئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام میں عام شہری کی آواز دبائی جاتی ہے لیکن پاکستان ریپبلک پارٹی ہر نظرانداز شدہ طبقے کی نمائندہ بنے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی سیاست خدمت اور عوامی مسائل کے حل پر مبنی ہوگی، کیونکہ ملک میں ابھی بھی لوگ صاف پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔ ریحام خان نے بتایا کہ بی بی سی سے استعفیٰ دینے کے بعد وہ اپنی والدہ کے ساتھ چار سال گزار چکی ہیں اور اس دوران انہیں پاکستان سے محبت ہو گئی، اس لیے اب وہ سیاست کے ذریعے ملک کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کراچی پریس کلب کو سیاسی جدوجہد کے آغاز کی علامت قرار دیا اور کہا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام سے جڑنے اور ان کی آواز بننے کا عزم رکھتی ہیں۔
news
الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کو جعلی ڈگری پر نااہل قرار دے دیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو جعلی تعلیمی اسناد کی بنیاد پر نااہل قرار دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ فیصلہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس پر محفوظ کیا گیا تھا جو اب جاری کر دیا گیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ جمشید دستی نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی میں اثاثے چھپائے اور جھوٹے تعلیمی کوائف جمع کروائے۔ درخواست گزار کے مطابق جمشید دستی نے ایف اے پاس ہونے کا دعویٰ کیا تھا، جب کہ وہ نہ میٹرک پاس ہیں نہ ایف اے۔ یاد رہے کہ جمشید دستی نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز پاکستان پیپلز پارٹی سے کیا تھا اور بعد ازاں آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن جیت کر حنا ربانی کھر کے والد کو شکست دی تھی۔ حالیہ انتخابات میں وہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار کے طور پر کامیاب ہوئے، اور ان کا شمار ان افراد میں ہوتا ہے جنہیں 9 مئی کے بعد مبینہ طور پر پارٹی چھوڑنے کے لیے دباؤ کا سامنا رہا۔
- news3 months ago
رانا ثناءاللہ کا بلاول کے بیان پر ردعمل: سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے
- news3 months ago
وزیر دفاع خواجہ آصف: پاکستان کے وجود کو خطرہ ہوا تو ایٹمی ہتھیار استعمال کریں گے
- news3 months ago
14 سالہ سدھارتھ ننڈیالا کی حیران کن کامیابی: دل کی بیماری کا پتہ چلانے والی AI ایپ تیار
- news2 months ago
فرحان سعید کا بھارتی پابندی پر دلچسپ ردعمل: فن سرحدوں کا محتاج نہیں