film
اداکارہ شریا گپتا کا ساؤتھ انڈسٹری میں ہراسانی کا انکشاف

بالی ووڈ فلم ”سکندر” میں سلمان خان اور رشمیکا مندانا کے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ شریا گپتا نے ساؤتھ فلم انڈسٹری میں اپنے ساتھ ڈائریکٹر کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔
شریا گپتا اداکاری کرتی ہیں۔ انھوں نے سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی فلم ‘سکندر‘ میں میڈیکل انٹرن کرنے کا کردار ادا کیا ہے۔ اداکارہ نے اپنے ساتھ پیش آئے ساؤتھ فلم انڈسٹری کے کاسٹنگ کاؤچ کے خوفناک تجربے کا انکشاف کیا ہے۔
چنئی میں پلی بڑھی شریا کا کہنا ہے کہ ان کے پاس فلمی صنعت میں کوئی سفارشی رابطے تھے، اور انہیں اپنے کیریئر کے آغاز میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اپنے انٹرویو میں شریا نے بتایا ”میں نے چنئی میں کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا کیا۔ اس وقت کوئی کاسٹنگ ڈائریکٹر نہیں ہوا کرتا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ میں ممبئی آنے کی خواہش رکھتی تھی۔ ممبئی میں مجھے ایسا کوئی تجربہ نہیں ہوا۔” انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ کام کےلیے کسی بھی قسم کا غلط سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ہیں۔
شریا نے 2014 میں اپنے ساتھ پیش آنے والے اس واقعے کے بارے میں بتایا کہ ”میں ایک ڈائریکٹر کے آفس میں آڈیشن کےلیے گئی تھی۔ اس وقت ڈائریکٹر اور پروڈیوسربراہ راست آڈیشن کےلیے بلایا کرتے تھے۔ میں اپنی والدہ کے ساتھ گئی تھی، لیکن جب میں کیبن کے اندر گئی تو ڈائریکٹر نے کہا، ‘میری گود میں بیٹھو اور سین دکھاؤ’۔ میں بہت چھوٹی تھی اور اس بات سے میں گھبرا گئی، میں نے جھوٹ بول دیا کہ میں سین تیار کرکے کل آؤں گی اور وہاں سے بھاگ نکلی۔”
اس واقعے کے بعد شریا نے فیصلہ کیا کہ وہ ساؤتھ انڈسٹری میں ایسے ناخوشگوار حالات کا سامنا کرنے کے بجائے ممبئی میں کام کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی قسم کے ناجائز فوائد کےلیے تیار نہیں ہیں، اور اپنی عزت نفس کو کبھی مجروح نہیں ہونے دیں گی۔
رہے یاد کے اماں شریا گپتا نے رجنی کانت کے ساتھ بھی کام کیا ہے اور اب وہ ‘سکندر’ جیسی بڑی فلم میں نظر آئی ہیں۔ شریا سے پہلے بھی کئی اداکارائیں فلم انڈسٹری میں اپنے ساتھ پیش آنے والی ہراسانی کے واقعات کے متعلق انکشاف کرچکی ہیں
film
سنی دیول نے فلم ’جات‘ کیلئے 50 کروڑ معاوضہ وصول کیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنی دیول نے اپنی فلم ’غدر 2‘ کی شاندار کامیابی کے بعد اپنی فیس میں نمایاں اضافہ کیا ہے، اور اب یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ انہوں نے اپنی نئی فلم ’جات‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا ہے۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، سنی دیول نے کئی سالوں تک نسبتاً کم معاوضہ لیا، لیکن اب جب کہ وہ باکس آفس پر زبردست واپسی کر چکے ہیں، وہ اپنی ڈیمانڈ کے مطابق معاوضہ حاصل کر رہے ہیں۔
اداکار کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ سنی دیول نے طویل عرصے تک کم فیس پر کام کیا، مگر اب ’غدر 2‘ کی کامیابی کے بعد انہوں نے اپنی فیس بڑھا لی ہے، جو کہ ان کا حق ہے۔
ذرائع کے مطابق، یہ نئی فیس ان کی پرانی فیس سے چھ گنا زیادہ ہے، لیکن جب تک سنی دیول باکس آفس پر کامیاب ہیں، تو یہ سب کچھ جائز ہے۔
سنی دیول نے فلم ’غدر 2‘ کے لیے 8 کروڑ روپے وصول کیے تھے، جبکہ اب یہ کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے نئی ریلیز ہونے والی فلم ’جات‘ کے لیے 50 کروڑ روپے کا معاوضہ لیا ہے۔
فلم ’جات‘ کی ہدایت کاری گوپی چند مالینینی کر رہے ہیں، اور اس میں سنی دیول کے علاوہ رندیپ ہوڈا، وینیت کمار سنگھ، ریجینا کیسندرا، رامیا کرشنن اور سایامی خیر جیسے مشہور فنکار شامل ہیں۔
film
تمنا بھاٹیہ کا آئٹم سانگ وائرل، فلم ’ریڈ 2‘ کے گانے نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہے، جس میں وہ اجے دیوگن کی آنے والی فلم ’ریڈ 2‘ کے ایک گانے کی شوٹنگ کرتی نظر آ رہی ہیں۔
9 اپریل 2025 کو جاری ہونے والی اس ویڈیو نے مداحوں میں فلم کے لیے جوش و خروش کی لہر دوڑا دی ہے، کیونکہ لوگ اداکارہ کے آئٹم نمبر کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں تمنا کو ڈانسرز کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو کہ سیٹ پر فلمایا گیا ہے۔ اداکارہ نے اس گانے میں سفید اور سنہرے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ تمنا کو ان کے پچھلے آئٹم سانگ ’آج کی رات‘ کی بدولت خاصی شہرت ملی ہے، جس کے بعد مداح ان کے نئے گانے کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔
یہ بات یاد رہے کہ اجے دیوگن کی فلم ’ریڈ 2‘ ایک حقیقی واقعے سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے اور یہ اجے دیوگن کی ہٹ فلم ’ریڈ‘ کا سیکوئل ہے۔ تمنا بھاٹیہ، جو حال ہی میں فلم ’استری 2‘ کے مقبول گانے ’آج کی رات‘ سے کامیابی حاصل کر چکی ہیں، اب ایک نئے ڈانس نمبر کے ذریعے دوبارہ سرخیوں میں آ گئی ہیں۔
اس گانے کے بول اور گانے والے کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ تمنا بھاٹیہ اپنی نئی فلم ’اوڈیلا 2‘ کے حوالے سے بھی خبروں میں ہیں، جس کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا ہے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔