Connect with us

news

خیبر پختونخوا میں “تعلیم کارڈ” پروگرام کا آغاز

Published

on

خیبر پختونخوا (کے پی) کی حکومت نے اپر چترال کے علاقے میں شروع ہونے والے “تعلیم کارڈ” پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،

وزیر اعلی علی امین گنڈا پور ، جنہوں نے محکمہ تعلیم اور خزانہ کو پروگرام کو نافذ کرنے کے لیے فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی ۔

علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا کہ “تعلیم کارڈ” اپر چترال میں متعارف کرایا جائے گا ، جو پہلے مرحلے میں صوبے کے سب سے زیادہ پسماندہ اضلاع میں سے ایک ہے ۔

زیادہ سے زیادہ نتائج کو یقینی بنانے کے لیے پروجیکٹ کو ابتدائی طور پر اس شعبے میں پائلٹ کیا جائے گا ۔


حکومت کی حکمت عملی میں مرحلہ وار نقطہ نظر میں دوسرے اضلاع میں پروگرام کو بڑھانے سے پہلے اپر چترال میں عمل درآمد کے عمل کو بہتر بنانا شامل ہے ۔

گنڈا پور نے زور دے کر کہا کہ یہ پہل حکومت کا فلیگ شپ پروجیکٹ بننے کے لیے تیار ہے ، جو ملک کے نوجوانوں کے مستقبل میں ایک اہم سرمایہ کاری کی نشاندہی کرتا ہے ۔

news

اہلِ غزہ سے اظہار یکجہتی: پاکستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

Published

on

شٹر ڈاؤن ہڑتال

اہلِ غزہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے آج پاکستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی، جس کے نتیجے میں کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر معطل رہیں۔
فلسطینی عوام پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف پاکستان کے طول و عرض میں ایک بھرپور پیغام دیا گیا۔ کراچی سے لے کر پشاور تک تجارتی مراکز بند، سڑکوں پر ٹریفک معمول سے انتہائی کم اور کاروبار زندگی معطل نظر آیا۔

جماعت اسلامی اور مختلف تاجر تنظیموں کی اپیل پر ملک بھر میں بازار، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز بند رہے۔ کراچی میں مرکزی اور ذیلی تمام مارکیٹیں مکمل طور پر بند تھیں، جبکہ متعدد مقامات پر فلسطینی عوام سے یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے، جن میں مظاہرین نے اسرائیل مخالف اور فلسطینی عوام کی حمایت میں نعرے لگائے۔

ٹریفک پولیس نے ریلیوں اور احتجاجی اجتماعات کے باعث شہریوں کے لیے متبادل راستوں کا انتظام کیا۔
پشاور میں قصہ خوانی بازار، چوک یادگار اور اشرف روڈ سمیت تاریخی بازار مکمل بند رہے، جبکہ تمام بڑی مارکیٹیں اور مالز بھی فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے طور پر بند رہے۔

مری کے پہاڑی علاقوں میں بھی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال دیکھنے میں آئی۔ مال روڈ، کینٹ مارکیٹ اور دیگر علاقوں میں مکمل سناٹا چھایا رہا۔ راولپنڈی کے راجا بازار، مری روڈ اور صدر کے علاقے بھی ہڑتال کے باعث سنسان رہے۔

اس جدوجہد میں طبی شعبہ بھی شامل رہا۔ ڈرگسٹ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال میں شمولیت اختیار کی گئی، جس کے نتیجے میں کئی میڈیکل اسٹورز احتجاجاً بند رہے۔

بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، مستونگ، خضدار، قلات اور پشین میں بھی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی، جبکہ پنجاب کے چھوٹے اور بڑے شہروں میں بھی فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے عوام نے کاروبار بند رکھ کر دنیا کو اپنی وابستگی کا پیغام دیا۔

جماعت اسلامی کے امیر، حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستانی عوام اسرائیلی ظلم اور امریکی حمایت کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہڑتال فلسطینیوں سے محبت اور مظلوموں کے لیے آواز بلند کرنے کی ایک کوشش ہے۔

جاری رکھیں

news

حج 2025: پاکستانی عازمین کیلئے پیلا کارڈ اور ویکسینیشن لازمی قرار

Published

on

عازمین حج

پاکستان سے فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے والے عازمین کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جن کے مطابق مخصوص کارڈ کا حصول لازمی قرار دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے تمام عازمین حج کو سعودی عرب روانگی سے قبل گردن توڑ بخار، فلو اور پولیو سے بچاؤ کی ویکسین لازمی لگوانے کی ہدایت کی ہے۔

تمام عازمین کو اپنے قریبی حاجی کیمپ سے یہ ویکسین مفت میں لگوا کر پیلا کارڈ حاصل کرنا ہوگا۔ وزارت نے واضح کیا ہے کہ پیلے کارڈ کے بغیر سعودی عرب میں داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔

وزارت مذہبی امور نے مزید کہا ہے کہ 65 سال سے زائد عمر کے عازمین کو اپنا پرانا کورونا ویکسین کارڈ بھی ساتھ رکھنا ضروری ہے۔ اگر کسی کے پاس یہ کارڈ موجود نہیں، تو حاجی کیمپ سے دوبارہ کورونا ویکسین لگوا کر نیا کارڈ حاصل کرنا ہوگا۔

عازمین کو سختی سے خبردار کیا گیا ہے کہ وہ صرف مستند حج اجازت نامے کے ساتھ ہی سعودی عرب کا سفر کریں۔ وزارت نے نشاندہی کی ہے کہ بعض جعلی کمپنیاں اور غیر قانونی اشتہارات لوگوں کو دھوکہ دے کر جعلی حج اجازت نامے فراہم کر رہی ہیں۔

وزارت کے مطابق غیر قانونی اجازت ناموں کے نتیجے میں سعودی حکام کی جانب سے حراست، جرمانے یا ملک بدری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں داخلے سے بھی انکار ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، ایسے اجازت ناموں پر کی گئی ادائیگیوں کی واپسی بھی ممکن نہیں ہوگی۔

وزارت مذہبی امور نے زور دیا ہے کہ ایک محفوظ، جائز اور روحانی طور پر بھرپور حج کے لیے عازمین حج صرف مستند ذرائع سے رجوع کریں اور تمام ضروری ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~