news
اداکار گوہر رشید اور کبریٰ خان نکاح کے بندھن میں بندھ گئے

پاکستان شوبز کے معروف اداکار مرزا گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان نے رشتہ ازدواج میں بندھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
گوہر رشید اور کبریٰ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نکاح کے بعد عمرے کی ادائیگی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
ان تصاویر میں گوہر اور کبریٰ خان کو خانہ کعبہ کے غلاف کو چھوتے اور خانہ کعبہ کے سامنے ایک دوسرے کے ساتھ مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ان تصاویر کے کیپشن میں لکھا ہے ’اللہ کے سامنے 70 ہزار فرشتے گواہ اور رحمت ہم پر بارش بن کر برس رہے ہیں‘۔
گوہر رشید اور کبریٰ خان کے مداح اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس خوبصورت جوڑے کے مداح ان کے لیے محبت اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
news
امریکی مقابلہ حسن جیتنے والی 18 سالہ کیڈانس فریڈرکسن حادثے میں جاں بحق

امریکا کی مقابلہ حسن جیتنے والی 18 سالہ دوشیزہ کیڈانس فریڈرکسن ایک خطرناک حادثے کا شکار ہوگئیں۔
کیڈانس فریڈرکسن نے کم عمری میں ہی ’’مس اوکالوسا کاؤنٹی ٹین یو ایس اے‘‘ کا مقابلہ حسن جیتا تھا اور حال ہی میں انہیں کالج کے لیے 40 ہزار ڈالر کی اسکالرشپ ملی تھی۔
رپورٹس کے مطابق، کیڈانس 17 فروری کو فلوریڈا کی ایک شاہراہ پر گاڑی چلا رہی تھیں جب ان کی گاڑی ایک ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ یہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کیڈانس موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ پولیس حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ اس کے اصل اسباب کا پتہ چل سکے۔
فلوریڈا ہائی وے پیٹرول کے مطابق، کیڈانس کا کار حادثہ پیر کے روز اسٹیٹ ہائی وے 4 پر پیش آیا، جہاں ان کی گاڑی ایک ٹریکٹر ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ 56 سالہ ٹریکٹر ڈرائیور معمولی زخمی ہوا، جبکہ کیڈانس کی موت ہو گئی۔
کیڈانس کی والدہ نے بتایا کہ یہ حادثہ ان کے گھر سے محض تین منٹ کی دوری پر پیش آیا۔ کیڈانس کی ناگہانی موت نے ان کے خاندان، دوستوں اور پورے علاقے کو سوگوار کردیا۔
کیڈانس فریڈرکسن نے 7 فروری کو اپنے انسٹاگرام پر بتایا تھا کہ انہیں ایلیسن میک کرینی انگرم فاؤنڈیشن کی طرف سے اسکالرشپ ملی ہے۔ انہوں نے یہ خوشی کا اعلان اپنی موت سے صرف ایک ہفتہ قبل کیا تھا۔
کیڈانس نے اپنے انسٹاگرام پر لکھا تھا، ’’یہ فراخدلانہ تعاون میرے مستقبل کے لیے بہت اہم ہے۔
music
گلوکارہ نتاشا بیگ کی شادی کی خواہش، کورین اداکار سے کرنے کی خواہشمند

پاکستان کی مشہور گلوکارہ نتاشا بیگ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی شادی کے بارے میں کچھ دلچسپ انکشافات کیے ہیں، جنہوں نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے۔
نتاشا بیگ نے کہا کہ اگرچہ ان کا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے، لیکن ان کی خواہش ہے کہ وہ کسی کورین اداکار سے شادی کریں۔
انہوں نے انٹرویو میں بتایا کہ وہ کورین ڈراموں کی بڑی مداح ہیں اور اب انہیں وہاں کے مردوں کی خوبصورتی اور شخصیت کا احساس ہوچکا ہے۔
نتاشا نے یہ بھی کہا کہ وہ کورین زبان سیکھ رہی ہیں اور یہ دلچسپ ہے کہ کورین زبان کے کئی الفاظ اردو اور ان کی مادری زبان بروشسکی سے ملتے جلتے ہیں۔
کوک اسٹوڈیو سے شہرت پانے والی گلوکارہ نے مزید بتایا کہ اگرچہ ان کا فی الحال شادی کا کوئی منصوبہ نہیں، لیکن ان کی خواہش ہے کہ ان کی شادی کسی کورین اداکار سے ہو، عام مرد سے نہیں۔ انہوں نے اپنے پسندیدہ دو کورین اداکاروں کے نام بھی بتائے جنہیں وہ دل سے پسند کرتی ہیں۔
نتاشا بیگ نے انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ لوگ اکثر انہیں ان کی شکل و صورت کی وجہ سے چینی سمجھتے ہیں اور جب وہ اردو میں بات کرتی ہیں تو لوگ مزید حیران رہ جاتے ہیں کہ ایک چینی خاتون اردو بھی اتنی اچھی بول لیتی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ بچپن میں کرکٹر تھیں اور تقریباً 19 سال کی عمر تک کرکٹ کھیلتی رہیں۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں