news

اداکار گوہر رشید اور کبریٰ خان نکاح کے بندھن میں بندھ گئے

Published

on

پاکستان شوبز کے معروف اداکار مرزا گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان نے رشتہ ازدواج میں بندھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

گوہر رشید اور کبریٰ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نکاح کے بعد عمرے کی ادائیگی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں گوہر اور کبریٰ خان کو خانہ کعبہ کے غلاف کو چھوتے اور خانہ کعبہ کے سامنے ایک دوسرے کے ساتھ مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ان تصاویر کے کیپشن میں لکھا ہے ’اللہ کے سامنے 70 ہزار فرشتے گواہ اور رحمت ہم پر بارش بن کر برس رہے ہیں‘۔

گوہر رشید اور کبریٰ خان کے مداح اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس خوبصورت جوڑے کے مداح ان کے لیے محبت اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version