Connect with us

news

پنجاب میں ”عورت راج ”4خواتین پولیس کے بڑے عہدوں پر تعینات

Published

on

بینش فاطمہ کو راولپنڈی میں تیمور خان کی جگہ سی ٹی او تعینات کیا گیا ہے اس سے پہلے انوش مسعود ، عماره اطہر لاہور میں سی ٹی او تعینات ہیں جبکہ گجر نوالہ میں عائشہ بٹ اسی سیٹ پرتعینات کی گئی ہیں۔

پنجاب میں پہلی بار خواتین پولیس افسران کو اہم سیٹوں پرتعینات کیا گیا ہے ان سیٹوں پر اس سے پہلے عموماََمردپولیس افسران کو تعینات کیا جاتا تھا۔

لیکن ڈا ئر یکٹ پولیس سروسز میں آنے والی خواتین کو ایسی سیٹوں پر تعینات کیا جارہا ہے جو عموماََمردوں کےقبضوں میں نہیں ہیں پنجاب حکومت کے اس اقدام کو بے پناہ سراح جا رہا ہے اور خاتون وزیر اعلی مریم نواز کے پنجاب میں CM ہونے کی وجہ سے یہ تبدیلی
ممکن ہوئی ہے ۔

news

تمنا بھاٹیا کی “نو انٹری 2” میں شمولیت کے امکانات روشن

Published

on

تمنا بھاٹیا

بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ تمنا بھاٹیا کے فلم”نو انٹری 2” میں شامل ہونے کے امکانات بڑھتے جا رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، حال ہی میں اعلان کردہ اس مزاحیہ فلم میں ارجن کپور، ورون دھون اور دلجیت دوسانجھ مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے، جبکہ تمنا بھاٹیا کو اس فلم کے ایک اہم نسوانی کردار کے لیے منتخب کیے جانے کی خبریں زیر گردش ہیں۔

ذرائع کے مطابق، تمنا کا ممکنہ کردار فلم کی پہلی قسط میں بپاشا باسو کے کردار سے مشابہ ہوگا، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ایک دلکش اور مزاح سے بھرپور کردار ہوگا۔ تمنا کے مداح ان خبروں سے خاصے خوش دکھائی دے رہے ہیں، تاہم ادیتی راؤ کا نام بھی اس پروجیکٹ کے لیے زیر غور ہے اور ان سے بھی مذاکرات جاری ہیں۔

فلم کے پروڈیوسر بونی کپور کے مطابق ”نو انٹری 2” کی شوٹنگ جون یا جولائی 2025 میں شروع کی جائے گی اور فلم کو دیوالی کے موقع پر 26 اکتوبر 2025 کو ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ تمنا بھاٹیا نے حال ہی میں اجے دیوگن کے ساتھ فلم ’رینجر‘ کی شوٹنگ کا آغاز کیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تمنا آنے والے دنوں میں کئی بڑے پروجیکٹس میں نظر آنے والی ہیں۔

جاری رکھیں

news

سپریم کورٹ: عمر سرفراز چیمہ اور عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کیسز کی یکساں سماعت کا فیصلہ

Published

on

جسٹس یحییٰ آفریدی

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیس کے ساتھ آئندہ ہفتے سنا جائے گا۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں عمر سرفراز چیمہ کے خلاف 9 مئی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عدالت چاہتی ہے کہ جسمانی ریمانڈ کے مقدمات میں فیصلوں کا ایک جیسا معیار ہو، کیونکہ بانی پی ٹی آئی اور عمر سرفراز چیمہ دونوں کا کیس جسمانی ریمانڈ سے متعلق ہے۔

عمر سرفراز چیمہ کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرے موکل کو پہلے گرفتار کیا گیا اور بعد میں ایف آئی آر درج کی گئی۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کا ایک دن بھی جسمانی ریمانڈ منظور نہیں کیا، جبکہ ان سے ایک پستول برآمد کرنا ہے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 اپریل تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی 9 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت کے دوران چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے تھے کہ 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے فیصلے میں ملزمان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت منسوخی سے متعلق پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت کی تھی۔

چیف جسٹس نے واضح کیا تھا کہ سپریم کورٹ ان مقدمات کے ٹرائل کی مانیٹرنگ نہیں کرے گی۔ وکیل لطیف کھوسہ نے 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ کسی مقدمے کا ٹرائل 4 ماہ میں مکمل ہو؟

چیف جسٹس نے جواب میں کہا کہ فاضل وکیل ایسا نہ کہیں، کیونکہ انسداد دہشت گردی کے قانون کے مطابق عدالت کو مقدمات کی روزانہ سماعت کرنا ہوتی ہے۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ٹرائل کا معاملہ متعلقہ ہائیکورٹ اور انتظامی جج کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، اور سپریم کورٹ اس ٹرائل کی نگرانی نہیں کرے گی۔

لطیف کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ 9 مئی کے واقعات پر پانچ سو سے زائد مقدمات درج کیے گئے تھے، جبکہ پنجاب حکومت کے مطابق 24 ہزار افراد ان مقدمات میں مفرور قرار دیے گئے تھے۔ سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی درخواستِ ضمانت پر بھی سماعت ہوئی، جسے عدالت نے آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دیا۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~