Connect with us

news

وزیراعظم کا خیبرپختونخواہ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر خراج تحسین

Published

on

شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ضلع شمالی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں میں 7 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف ان کی کامیابیوں پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کارروائیوں کے دوران 7 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، اور یہ بھی کہا کہ پوری قوم سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے، اور ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

اسی طرح وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی 7 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی، اور کہا کہ سکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر فورسز کو شاباش دیتے ہیں، اور خیبرپختونخواہ میں قیام امن کے لئے سکیورٹی فورسز کے آپریشنز قابل تعریف ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی بہادری پر قوم کو فخر ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقوں ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کے دوران یہ کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔

news

ایلون مسک کی اوپن اے آئی کو 97.4 ارب ڈالر میں خریدنے کی پیشکش

Published

on

ایلون مسک

وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ ایکس کے سربراہ ایلون مسک اور دیگر سرمایہ کاروں کے ایک گروپ نے چیٹ جی پی ٹی کی مالک کمپنی اوپن اے آئی کو 97.4 ارب ڈالر میں خریدنے کی پیشکش کی ہے۔

نیویارک ٹائمز نے اس صورتحال کو ایلون مسک اور اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹیو سیم آلٹمن کے درمیان مصنوعی ذہانت کے حوالے سے جاری برسوں پر محیط نجی تنازعے میں اضافے کے طور پر بیان کیا ہے۔ اگرچہ دونوں شخصیات اوپن اے آئی کے بانی ہیں، لیکن اب بورڈ آف ڈائریکٹرز سیم آلٹمن کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔

سیم آلٹمن نے اپنے سابق شراکت دار کو ایکس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا شکریہ، لیکن اگر آپ چاہیں تو ہم ٹوئٹر کو 9.74 ارب ڈالر میں خرید لیں گے۔

اس پر ایلون مسک نے سیم آلٹمن کو ‘دھوکے باز’ قرار دیا۔

قریبی ذرائع کے مطابق اوپن اے آئی نے اس پیشکش پر غور نہیں کیا ہے۔ یہ پیشکش ایک کنزوشیم کی جانب سے دی گئی ہے جس میں وی وائے کیپیٹل اور شائی (جو ایلون مسک کی اے آئی کمپنی ہے) شامل ہیں، جبکہ اوپن اے آئی نے فنڈ ریزنگ کی کوششوں پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جاری رکھیں

news

عمران خان کا آرمی چیف کو تیسرا خط، 6 نکاتی ایجنڈا سامنے آگیا

Published

on

عمران خان

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آج آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو تیسرا خط بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے خط کے مندرجات پارٹی رہنماوں کو بتا دیئے ہیں۔ عمران خان کا یہ خط 6 نکات پر مشتمل ہوگا۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے آرمی چیف کو یہ خط بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عمران خان کے تیسرے خط میں ڈیپ سٹرکچرل ریفارمز، حکومت کی پالیسیوں سے جمہوریت کو پہنچنے والے نقصانات اور دیگر اہم نکات شامل ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے تیسرے خط کے حوالے سے تمام نکات پارٹی رہنماﺅں کو بتا کر ہدایات دے دی ہیں۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ عمران خان نے پہلے کہا تھا کہ انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو دو خط اس لیے لکھے تھے کیونکہ جمہوری راستے بند کر دیے گئے تھے۔

پہلے سنسر شپ تھی، اب پیکا بھی آ گیا ہے اور سوشل میڈیا کو بھی روکا جا چکا ہے۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے خطوط لکھنے کی وجوہات بیان کی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 8 فروری کا ذکر نہیں کیا، بلکہ صرف 9 مئی اور 26 نومبر کے لیے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کے مقاصد میں سے ایک یہ تھا کہ 8 فروری کی دھاندلی کو نہ کھولا جائے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~