news

وزیراعظم کا خیبرپختونخواہ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر خراج تحسین

Published

on

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ضلع شمالی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں میں 7 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف ان کی کامیابیوں پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کارروائیوں کے دوران 7 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، اور یہ بھی کہا کہ پوری قوم سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے، اور ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

اسی طرح وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی 7 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی، اور کہا کہ سکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر فورسز کو شاباش دیتے ہیں، اور خیبرپختونخواہ میں قیام امن کے لئے سکیورٹی فورسز کے آپریشنز قابل تعریف ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی بہادری پر قوم کو فخر ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقوں ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کے دوران یہ کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version