Connect with us

news

وزیراعظم کا خیبرپختونخواہ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر خراج تحسین

Published

on

شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ضلع شمالی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں میں 7 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف ان کی کامیابیوں پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کارروائیوں کے دوران 7 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، اور یہ بھی کہا کہ پوری قوم سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے، اور ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

اسی طرح وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی 7 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی، اور کہا کہ سکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر فورسز کو شاباش دیتے ہیں، اور خیبرپختونخواہ میں قیام امن کے لئے سکیورٹی فورسز کے آپریشنز قابل تعریف ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی بہادری پر قوم کو فخر ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقوں ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کے دوران یہ کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

drama

نادیہ جمیل کا انکشاف: عمران خان نے تھانے جا کر رہائی دلائی

Published

on

نادیہ جمیل

پاکستان کی سینئر اداکارہ نادیہ جمیل نے اپنی زندگی کا ایک دلچسپ واقعہ بیان کیا ہے کہ کس طرح عمران خان ان کے لیے تھانے گئے تھے۔

نادیہ نے بتایا کہ شادی سے پہلے وہ اپنے منگیتر (جو اب ان کے شوہر ہیں) کے ساتھ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوگئیں، اور انہیں چھڑوانے کے لیے عمران خان بھی تھانے پہنچے تھے۔

اداکارہ کے مطابق یہ واقعہ ضیاء الحق کے دور میں پیش آیا، جب اخلاقی پولیس (شاہین پولیس) نکاح کے بغیر ساتھ گھومنے والوں کو پکڑتی تھی۔

نادیہ جمیل نے کہا کہ وہ اپنے منگیتر کے ساتھ گاڑی میں سیر کے لیے نکلی تھیں کہ شاہین پولیس نے انہیں روک لیا۔ پولیس نے انہیں تھانے لے جا کر حوالات میں بند کر دیا، کیونکہ وہ اپنا نکاح نامہ پیش نہیں کرسکے۔ نادیہ نے کہا کہ انہوں نے پولیس سے منت سماجت کی اور جرمانہ ادا کرنے کی پیشکش بھی کی، لیکن پولیس نے انہیں رہا نہیں کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ تھانے میں پہنچنے کے بعد انہیں ایک کال کرنے کی اجازت ملی۔ انہوں نے فوراً اپنے والد کے دوست یوسف صلاح الدین کو فون کیا، جو اس وقت عمران خان اور دیگر دوستوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔ عمران خان نادیہ جمیل کے والد کے قریبی دوست تھے۔ یوسف صلاح الدین نے فون سنتے ہی عمران خان کو واقعے کے بارے میں بتایا، اور وہ فوراً تھانے پہنچ گئے۔

جاری رکھیں

news

شاہ محمود قریشی: آئی ایم ایف کی چیف جسٹس سے ملاقات پر سوالات

Published

on

شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ماضی میں کبھی بھی آئی ایم ایف کے وفد نے چیف جسٹس سے بریفنگ نہیں لی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی بریفنگ سے ملک میں قانون کی عملداری کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما نے بتایا کہ تمام بڑی جماعتیں ہمارے موقف کی حمایت کر رہی ہیں اور بہت جلد ایک گرینڈ الائنس بننے والا ہے۔ مفتاح اسماعیل، محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمن بھی ہمارے ساتھ ہیں۔ شاہد خاقان عباسی اپنی حکومت سے لاتعلق ہو چکے ہیں اور ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالات بدل چکے ہیں لیکن حکومت ہٹ دھرمی پر اڑی ہوئی ہے۔ تمام رکاوٹوں اور دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود بھی صوابی میں پی ٹی آئی کا جلسہ کامیاب رہا۔

ملتان میں میری بیٹی نے ایک ریلی نکالی جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔

ملتان میں ہونے والے اس امتیازی سلوک کو لوگ دیکھ رہے ہیں۔ حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ وزیر اطلاعات عطاءاللہ تاڑر کا جلسہ ہوا، جس پر کسی نے پابندی نہیں لگائی۔ ساری پابندیاں صرف تحریک انصاف کے لیے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے خط میں اپنی رائے اور تجاویز مثبت سوچ کے ساتھ پیش کی ہیں۔ انہوں نے 6 نکات پر بات کی ہے، جسے دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~