Connect with us

news

زمین سے سیارچے کے ٹکرانے کے امکانات دُگنے، ممکنہ تصادم 2032 میں

Published

on

زمین

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2032 میں زمین کے ایک سیارچے سے ٹکرانے کے امکانات دُگنے ہو چکے ہیں۔

سائنس دانوں کے مطابق 22 دسمبر 2032 کو زمین اور پچھلے سال دریافت ہونے والے سیارچے 2024 وائے آر کے درمیان تصادم کا خدشہ ہے۔

90 میٹر بڑے اس سیارچے کے بارے میں پچھلے ہفتے کی گئی پیشگوئیوں میں زمین سے قریب موجود اس فلکی جسم کے زمین سے ٹکرانے کے امکانات 1 فیصد تھے، جو اب بڑھ کر 2.3 فیصد ہو گئے ہیں۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ وہ اس سیارچے کا مطالعہ جاری رکھے گا اور جیسے جیسے اس کے بارے میں مزید معلومات حاصل ہوں گی، اس کے ٹکرانے کے امکانات کے حوالے سے نظر ثانی کی جاتی رہے گی۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

گوگل میسجز سے براہ راست واٹس ایپ ویڈیو کالنگ ممکن

Published

on

واٹس ایپ

صارفین بہت جلد گوگل میسجز کے ذریعے واٹس ایپ ویڈیو کالنگ فیچر کا استعمال کر سکیں گے۔

گوگل میسجز واٹس ایپ کے ساتھ مل کر ایک ایسے فیچر پر کام کر رہا ہے جو صارفین کو مستقبل میں گوگل میسجز کے انٹرفیس سے براہ راست واٹس ایپ ویڈیو کال کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

اگر میسیج بھیجنے والے اور وصول کنندہ دونوں کے پاس واٹس ایپ انسٹال ہے تو اوپر دائیں مینو میں ایک نیا ویڈیو کال آئیکن نظر آئے گا۔ اس آئیکن پر ٹیپ کرنے سے فوری طور پر واٹس ایپ ویڈیو کال شروع ہو جائے گی۔

فی الحال یہ کالنگ فیچر صرف ون آن ون چیٹس تک محدود ہے۔ مزید برآں، گروپ چیٹس کے لیے یا جب آپ جس شخص کے ساتھ بات کر رہے ہیں اس کے پاس واٹس ایپ نہیں ہے، تو گوگل میسجز میں ویڈیو کال کا آپشن گوگل میٹ پر ڈیفالٹ ہوگا۔

امید کی جا رہی ہے کہ صارفین کے پاس بہت جلد ویڈیو کالز کے لیے واٹس ایپ یا گوگل میٹ کے درمیان انتخاب کرنے کا موقع ملے گا کہ وہ کسی ایک کو بھی انسٹال کر لیں۔

اگرچہ لانچ کی تاریخ ابھی تک واضح نہیں ہے، یہ فیچر فعال تیاری کے مراحل میں ہے اور آنے والے ہفتوں میں اس کے متعارف ہونے کی امید ہے۔

جاری رکھیں

news

یوکلڈ ٹیلی اسکوپ نے نایاب ’آئنسٹائن رنگ‘ دریافت کر لیا

Published

on

کہکشاں

خلا میں تیرتی ایک انتہائی طاقتور ٹیلی اسکوپ نے دور دراز کہکشاں کے گرد روشنی کا ایک نایاب ‘آئنسٹائن رنگ’ دریافت کر لیا ہے۔

یورپی خلائی ایجنسی کی یوکلڈ ٹیلی اسکوپ نے زمین سے تقریباً 50 کروڑ نوری سال کے فاصلے پر موجود کہکشاں این جی سی 6505 کے گرد روشنی کے ہالے کی عکس بندی کی ہے۔

یہ روشنی کا دائرہ ایک دوسری کہکشاں کی وجہ سے بن رہا ہے جو کہ زمین سے 4.42 ارب نوری سال کے فاصلے پر ہے اور این جی سی 6505 کے عین پیچھے موجود ہے۔

جرنل آسٹرونومی اینڈ آسٹروفزکس میں آج شائع ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیچھے موجود کہکشاں سے آنے والی روشنی کو این جی سی 6505 کی کشش نے مسخ کر دیا ہے۔

اوپن یونیورسٹی کے ماہر فلکیات پروفیسر اسٹیفن سرجنٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی ڈیٹا میں یہ ایک خوبصورت، غیر معمولی، دلچسپ اور خوش قسمت دریافت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی آئنسٹائن رنگ کا اتنا مکمل ہونا انتہائی نایاب ہے۔ پس منظر میں موجود کہکشاں کو سامنے موجود کہکشاں کی وجہ سے مسخ زمان و مکان کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~