Connect with us

film

خوشی کپور کا پلاسٹک سرجری پر بیان: یہ کوئی بڑی بات نہیں

Published

on

خوشی کپور


مشہور آنجہانی بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی اور پروڈیوسر بونی کپور کی بیٹی، خوشی کپور نے کہا ہے کہ پلاسٹک سرجری کروانا کوئی بڑی بات نہیں ہے، اور لوگوں کا ’پلاسٹک پلاسٹک‘ کہہ کر کسی کی بےعزتی کرنا درست نہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران خوشی کپور نے کاسمیٹک پروسیجرز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے ہی لوگوں نے ان کے بارے میں منفی رائے قائم کر رکھی تھی۔ اداکارہ نے کہا، ’لوگوں نے میرے بارے میں پہلے سے ہی رائے بنا رکھی تھی، اور زیادہ تر منفی تھی۔‘

خوشی کپور، جنہوں نے 2024 میں انسٹاگرام پر اپنی ناک کی سرجری اور لپ فلرز کروانے کا اعتراف کیا تھا، نے کہا کہ اپنی خوبصورتی میں اضافے کے لیے کاسمیٹک سرجری کروانا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، ’لوگ پلاسٹک کو سب سے بڑا طعنہ سمجھتے ہیں اور پلاسٹک پلاسٹک کہتے ہیں، لیکن یہ درست نہیں ہے۔‘

انٹرویو میں خوشی نے اپنی شخصیت پر بھی روشنی ڈالی اور بتایا کہ وہ بچپن میں بےحد توجہ کی خواہش رکھتی تھیں۔ انہوں نے کہا، ’میں چاہتی تھی کہ سب مجھ پر توجہ دیں۔‘

یاد رہے کہ خوشی کپور کی بڑی بہن جھانوی کپور کو بھی پلاسٹک سرجری کروانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ فلم ’آرچیز‘ کی ریلیز کے بعد سے خوشی بھی اسی وجہ سے خبروں میں رہی ہیں۔

خوشی کپور حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’لو یاپا‘ میں عامر خان کے بیٹے جنید خان کے ساتھ مرکزی کردار نبھاتی نظر آرہی ہیں

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

film

ارچنا پورن سنگھ کے ہاتھ میں فریکچر، شوٹنگ کے دوران حادثہ

Published

on

ارچنا پورن سنگھ

بھارتی کامیڈین اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے بتایا ہے کہ شوٹنگ کے دوران ایک حادثے میں ان کے ہاتھ میں فریکچر ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ارچنا نے اپنے یوٹیوب وی لاگ میں اس واقعے کی تفصیلات شیئر کیں اور اسپتال سے اپنی کچھ تصاویر اور ویڈیوز بھی انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ وہ اداکار راج کمار راؤ کے ساتھ اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئیں، جس کی وجہ سے ان کی کلائی ٹوٹ گئی۔ انہیں فوری طور پر ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی سرجری کی گئی۔

اداکارہ کے وی لاگ میں دکھایا گیا کہ وہ شوٹنگ کے دوران گر کر زخمی ہوئیں، اور ان کی چیخیں سنائی دیں۔

وی لاگ کے آخر میں اداکارہ کو سرجری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہوتے اور اپنے شوہر اور بچوں سے ملتے ہوئے دکھایا گیا۔ ارچنا نے کہا کہ وہ بظاہر ٹھیک نظر آ رہی ہیں، لیکن انہوں نے ایک بڑی سرجری کا سامنا کیا ہے۔

یہ بھی واضح رہے کہ ارچنا پورن سنگھ کے زخمی ہونے کی وجہ سے فلم کے ان سینز کی عکسبندی روک دی گئی ہے جن میں ارچنا نے پرفارم کرنا تھا۔

جاری رکھیں

film

الو ارجن کی فلم ‘پشپا 2’ جلد نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی

Published

on

پشپا 2

الو ارجن کی بلاک بسٹر فلم پشپا 2 – دی رول نے سینما گھروں میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے، اور اب شائقین کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ یہ فلم جلد ہی نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ہے۔

فلم کا نیا ورژن پشپا 2 ری لوڈڈ” اضافی 23 منٹ کی فوٹیج کے ساتھ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر دستیاب ہوگا۔

نیٹ فلکس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کہا، “دی مین، دی مِتھ، دی برانڈ پشپا کی حکمرانی شروع ہونے والی ہے! دیکھیں پشپا 2 – ری لوڈڈ ورژن نیٹ فلکس پر جلد، تلگو، تمل، ملیالم اور کناڈا زبان میں!”

نیٹ فلکس کے “نیو اینڈ ہاٹ” سیکشن میں فلم کا پوسٹر شائع کیا گیا ہے، جس کے مطابق یہ فلم 30 جنوری کو پلیٹ فارم پر پریمیئر ہوگی۔ تاہم، ہندی ورژن کے لیے شائقین کو مزید انتظار کرنا پڑے گا، کیونکہ یہ ورژن فی الحال ریلیز نہیں کیا جائے گا۔

فلم کی کہانی پشپراج (الو ارجن) کے گرد گھومتی ہے، جو ایک چھوٹے سے چندن اسمگلر سے خوفناک گینگسٹر بن جاتا ہے۔ فلم میں فہد فاضل مرکزی ولن کے کردار میں ہیں، جبکہ راشمیکا مندنا پشپراج کی بیوی شری ولی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

فلم میں انتقام کی کہانی کو بہترین انداز میں پیش کیا گیا ہے، جہاں پولیس افسر ایس پی بھنور سنگھ شیکاوت پشپراج کے گینگ کو تباہ کرنے کے مشن پر ہیں۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~