film

خوشی کپور کا پلاسٹک سرجری پر بیان: یہ کوئی بڑی بات نہیں

Published

on


مشہور آنجہانی بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی اور پروڈیوسر بونی کپور کی بیٹی، خوشی کپور نے کہا ہے کہ پلاسٹک سرجری کروانا کوئی بڑی بات نہیں ہے، اور لوگوں کا ’پلاسٹک پلاسٹک‘ کہہ کر کسی کی بےعزتی کرنا درست نہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران خوشی کپور نے کاسمیٹک پروسیجرز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے ہی لوگوں نے ان کے بارے میں منفی رائے قائم کر رکھی تھی۔ اداکارہ نے کہا، ’لوگوں نے میرے بارے میں پہلے سے ہی رائے بنا رکھی تھی، اور زیادہ تر منفی تھی۔‘

خوشی کپور، جنہوں نے 2024 میں انسٹاگرام پر اپنی ناک کی سرجری اور لپ فلرز کروانے کا اعتراف کیا تھا، نے کہا کہ اپنی خوبصورتی میں اضافے کے لیے کاسمیٹک سرجری کروانا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، ’لوگ پلاسٹک کو سب سے بڑا طعنہ سمجھتے ہیں اور پلاسٹک پلاسٹک کہتے ہیں، لیکن یہ درست نہیں ہے۔‘

انٹرویو میں خوشی نے اپنی شخصیت پر بھی روشنی ڈالی اور بتایا کہ وہ بچپن میں بےحد توجہ کی خواہش رکھتی تھیں۔ انہوں نے کہا، ’میں چاہتی تھی کہ سب مجھ پر توجہ دیں۔‘

یاد رہے کہ خوشی کپور کی بڑی بہن جھانوی کپور کو بھی پلاسٹک سرجری کروانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ فلم ’آرچیز‘ کی ریلیز کے بعد سے خوشی بھی اسی وجہ سے خبروں میں رہی ہیں۔

خوشی کپور حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’لو یاپا‘ میں عامر خان کے بیٹے جنید خان کے ساتھ مرکزی کردار نبھاتی نظر آرہی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version